HD

Thursday, 26 February 2026

یہ واقعہ قصور آلہ آباد کا ہے جہاں ایک طالبہ کی دوستی اپنے کلاس فی

یہ واقعہ قصور آلہ آباد کا ہے جہاں ایک طالبہ کی دوستی اپنے کلاس فیلو سے ہوئی۔ باتیں بڑھتی گئیں، ملاقاتیں شروع ہوئیں، اور لڑکے نے محبت کا جھانسہ دے کر اس کی ویڈیوز بنا لیں۔ جب لڑکی کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور اس نے نکاح کا مطالبہ کیا تو لڑکے نے اپنا اصل چہرہ دکھا دیا۔
  Published from Blogger Prime Android App
وہ اسے مسلسل بلیک میل کرتا رہا، زیور اور پیسوں کا مطالبہ کرتا رہا اور دھمکیاں دیتا رہا کہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کر دے گا۔ لڑکی نے خوف کے عالم میں سونے کی بالیاں بھی دے دیں، مگر لالچ ختم نہ ہوا۔ معاملہ جب گھر تک پہنچا اور والدین نے بات کرنے کی کوشش کی تو الزام ہے کہ لڑکے کے والد نے بھی اپنے بیٹے کی پشت پناہی کی اور معاملے کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے اسے معمولی سمجھا۔
مسلسل دباؤ، بدنامی کے خوف اور بلیک میلنگ نے آخرکار اس بچی کو اس نہج پر پہنچا دیا کہ اس نے اپنی زندگی ختم کر لی۔ ایک بیٹی چلی گئی، ایک گھر اُجڑ گیا۔

🤲اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن🤲
بہت ‏اچھا ہوا یہ بچی مر گئی لیکن معاشرہ کے منہ پہ طمانچہ مار گئی سبق سیکھا گئی کہ اس دور کے رانجھوں پہ یقین نہ کرنا یہ سارے حرام خور ہوتے ہیں ۔

قصور آلہ آباد میں ایک طالبہ جس کی دوستی اپنے کلاس فیلو سے ہوگئی ۔ 
بات اس حد تک آگے بڑھ گئی کہ عامر میو ولد شمشاد عرف شمی خاں پراپرٹی ڈیلر) نامی لڑکا اور یہ بچی پنجاب کالج ٹھینگ موڑ  میں پڑھتے تھے، اس سے ملنے لگا جب لڑکی کو احساس ہوا کہ اس نے غلط کیا 
تو اس نے عامر میو کو کہا کہ مجھ سے شادی کرلو ۔
عامر میو نے محبت کا جھانسہ دے کر کئی بار اس کی ویڈیوز بنائیں اور پھر اپنا اصل چہرہ دیکھانے لگا عامر کا والد  شمی خاں میو علاقہ کا ایک بڑا نامی گرامی چہرہ ہے 
اس نے اپنے بچے کی پرورش ایسی کی کہ اب وہ منہ دیکھانے کے قابل نہیں ہے ۔
اس سے پہلے عامر میو اپنی عیاشی کے لیئے لڑکی کو بلیک میل کرتا رہا کہ زیور لے کر آؤ ورنہ تماری ویڈیوز نیٹ پہ ڈال دوں گا بچی روتی رہی کہ خدا کا خوف کرو ۔
اس نے ایک دفعہ اپنی سونے کی بالیاں عامر میو کو دے دیں اس کے بعد لڑکے نے دوبارہ وہی سلسلہ شروع کردیا ۔
آخر کار بچی نے اپنے والد کو سب کچھ بتادیا کہ ایسے ایسے معاملہ ہوا ہے ۔
اپنی عزت جاتے دیکھ کر بچی کی والدہ عامر کے گھر گئی اس کے والد کو سب کچھ بتایا کہ آپ نکاح کردو تو اس نے کہا کہ ایسی کئی لڑکیاں میرے بیٹے کے پیچھے 
اس کے بعد عامر میو لڑکی کو دھمکانے لگا چودہ فروری کو جب عامر نے زیادہ پیسوں یعنی چار لاکھ کی ڈیمانڈ کی تو لڑکی نے روتے ہوئے کہا کہ میں خودکشی کر لیتی ہوں ۔
تو عامر نے کہا میری طرف سے چاہے مر جائے لیکن پیسے لا کر دے ۔۔
لڑکی نے سکرین ریکارڈنگ آن کی اور اپنے دوپٹہ کے ساتھ پنکھے سے لٹک گئی ۔
اس کے بعد چار دن کے بعد آیف آئی آر ہوئی جس میں کمزور دفعات لگائی گئیں ۔
بچی مر گئی ٹھیک ہے غلطی تھی لیکن عامر اور اس کے والد کو دیکھ لیں یہ وہ معزز لوگ ہیں جو بچیوں کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورتے ہیں ۔
میری گزارش ہے مریم نواز سے پلیز اس عامر اور اس کے باپ کو سی سی ڈی کے حوالے کریں اور نیفے والا معاملہ کردیں ۔
تاکہ آئندہ کسی کی بچی کی زندگی خراب نہ ہو ۔
اور بچیاں پلیز سبق لیں یہاں پہ اب محبت کرنے والے کم اور لالچی لوگ بہت زیادہ ہیں۔۔
سعید میو 
🤲اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن🤲
💔 بیٹیوں سے درد بھری گزارش ہے: خدارا غیر سنجیدہ اور فضول لڑکوں سے تعلق نہ بنائیں۔ آج کل کچھ لوگ محبت کے نام پر دھوکہ دیتے ہیں، ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتے ہیں اور پھر عزت کو ہتھیار بنا لیتے ہیں۔ ایک لمحے کی جذباتی غلطی پوری زندگی کا پچھتاوا بن سکتی ہے۔
اپنی عزت، اپنے والدین کے اعتماد اور اپنے مستقبل کی حفاظت خود کریں۔ یاد رکھیں، سچی محبت کبھی بلیک میل نہیں کرتی۔ اللہ تعالیٰ سب بیٹیوں کو اپنی امان میں رک٨ھے۔ 🤲

No comments:

Post a Comment