HD

Sunday, 23 April 2023

حق الملح۔۔۔عربوں کی ایک دلچسپ روایت

حق الملح۔۔۔عربوں کی ایک دلچسپ روایت
Published from Blogger Prime Android App
آپ نے حق مہر تو بہت سنا ہے مگر حق الملح کبھی نہیں سنا ہوگا ۔ عرب ممالک بالخصوص شمالی افریقہ کے المغرب العربی کے ممالک میں حق الملح نامی روایت خاصی مقبول ہے۔ 
ماہ رمضان میں بیگمات جب سحری وافطاری تیار کرتی ہیں اس کے بدلے میں بیگمات کا اکرام ایک خصوصی گفٹ سے کرنے کو حق الملح(نمک کا حق) کہا جاتاہے۔ 
ہوتایہ ہے کہ عید الفطر کے دن جیسے ہی میاں نماز عید پڑھ کر گھر پہنچیں گے تو اہلیہ گھر کی تیاری اور سجاوٹ کے بعد خود بھی نئے کپڑے پہن کر تیار ہوکر شوہر سے عید ملیں گی۔ مٹھائی کے ساتھ چائے یا قہوہ پیش کریں گی۔ اصل راز ہی اسی پیالہ میں پنہاں ہوتاہے۔ 
میاں قہوہ پی کر پیالی کو خالی نہیں بھیجیں گے بلکہ اسی پیالی میں سونے کی لاکٹ، انگوٹھی یا ایسا کوئی اور زیور رکھ کر پیش کرے گا۔ 
بعض لوگ موٹی رقم رکھتے ہیں جبکہ بعض خوشحال افراد حق الملح میں گاڑی گفٹ کرنا پسند کرتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment