ہم ایک دفعہ لاہور گئے اور وہاں کاہنہ نو جامعہ میں نگران شوری حاجی عمران عطاری صاحب کا بیان تھا۔۔۔

انہوں نے دوران بیان ایک چھوٹا سا واقعہ بیان کیا جس کی وجہ سے وہاں موجود تقریباً ہر فرد کی آنکھیں نم ہوگئیں۔۔۔۔
فرمانے لگے کہ ہمارے سیالکوٹ کے رکن شوریٰ حاجی اظہر صاحب یورپی ممالک کے سفر پر تھے وہاں ہمارے ایک اسلامی بھائی بیمار ہوگئے تو حاجی صاحب ان کی عیادت کے لیے ہسپتال تشریف لے گئے ،، ان کے ساتھ ایک اور مریض لیٹا ہوا تھا جس کی عمر ستر سال سے زیادہ تھی حاجی صاحب نے اس مریض کی عیادت کی ،، حال وغیرہ پوچھا ،، بات چیت کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ ستر سالہ بوڑھا شخص کوئی اور نہیں بلکہ عیسائیوں کا ایک بہت بڑا پادری ہے ،، حاجی صاحب نے اس پادری کو اسلام کی دعوت دی اس پادری کا دل پہلے ہی نرم ہوچکا تھا کہ مسلمان مجھ عیسائی پادری کی عیادت کررہے ہیں لہذا پادری فورا کلمہ پڑھ کر اسلام میں داخل ہوگیا اور ٹھیک دس سے پندرہ منٹ بعد اس نو مسلم کا انتقال ہوگیا😥😥😥۔۔۔۔۔۔۔
وہاں موجود تقریباً ہر شخص یہ واقعہ سن کر رو پڑا کہ وہ عیسائی پادری جس کی ساری زندگی عیسائیت کی تبلیغ کرتے گزر گئی وہ اپنے فوت ہونے سے چند منٹ پہلے کلمہ پڑھ کر دامن اسلام سے وابستہ ہوگیا🥰🥰🥰 اگر وہ شخص ایسے ہی فوت ہوجاتا تو ہمیشہ کی جہنم اس کا مقدر بن جاتی۔۔۔۔۔۔۔
اللہ پاک جسے ہدایت دینا چاہے دے دے ،، ایسے ایسے واقعات بھی ملتے ہیں کہ ساری زندگی مسلمان رہے لیکن آخری وقت میں آکر حالت کفر میں موت آئی😥😥😥۔۔۔۔۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ مرتے وقت ہم سب کا ایمان سلامت رکھے ورنہ شیطان اس وقت بہت کوشش کرتا ہے کہ یہ شخص ایمان کی حالت میں نہ مرے بلکہ حالت کفر میں مرے😥😥😥۔۔۔۔۔۔۔۔۔
No comments:
Post a Comment