HD

Thursday, 23 February 2023

کھانا کھانے کے بعد 10 منٹ چہل قدمی کرنا کیوں ضروری ہے جانیئے اس کے حیرت انگیز فوائد



کھانا کھانے کے بعد 10 منٹ چہل قدمی کرنا کیوں ضروری ہے جانیئے اس کے حیرت انگیز فوائد
Published from Blogger Prime Android App
کھانا کھانے کے بعد ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جو بھی کھایا ہے وہ سینے پر رکھا ہے تو ایک معمولی سی 10 منٹ چہل قدمی آپ کے کھانے کو ہضم کرنے کے لئے فائدے مند ثابت ہو سکتی ہے، جی ہاں! صرف 10 منٹ۔
عید کا سیزن ہے اور ایسے میں بڑے شاندار پکوان تیار کئے جاتے ہیں جنہیں کھا کر آپ خود کو بہت بھرا ہوا محسوس کرتے ہیں آپ چاہے کچھ بھی کھائیں اگر اس کے فوری بعد 10 منٹ کی چہل قدمی کر لیں تو اس کھانے کی وجہ سے پیدا ہونے والے موٹاپے سے خود کو بچا سکتے ہیں۔
اکثر لوگ کھانے پینے کے فوری بعد لیٹ جاتے ہیں ایسا کرنے سے انہیں سینے میں جلن تیزابیت اور بدہضمی جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے بہتر ہے کہ کچھ بھی کھانے کے فوری بعد آپ زیادہ نہیں تو کم سے کم 10 منٹ چہل قدمی لازمی کریں۔
ایسا کرنے سے آپ کو کیا کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں آیئے ہم آپ کو 





کھانے کے بعد چہل قدمی کے فوائد
کیا آپ جانتے ہیں کہ کھانے کے بعد روزانہ چہل قدمی کرنا دل کی بیماری کے خطرات کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، جی ہاں متعدد تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر ہفتے میں 5 دن اگر 30 منٹ تک چہل قدمی کی جائے تو ایسے افراد میں دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خطرہ 20 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

چہل قدمی کرتے ہوئے کون سی باتوں کو ذہن میں رکھنا ضروری ہے؟
چہل قدمی کرتے وقت ہمیشہ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ اگر آپ کھانا کھانے کے فوری بعد چہل قدمی کر رہے ہیں تو آہستہ چلیں زیادہ تیز تیز چلنے اور بھاگنے سے گریز کریں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کو معدے میں درد اور بد ہضمی کی شکایت ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ اپنی چہل قدمی کے دورانیے کو آہستہ آہستہ بڑھائیں شروعات میں 6 سے 7 منٹ چہل قدمی کریں پھر 10 منٹ، پھر 20 اور پھر 30 منٹ اور یوں اس دورانیے کو بڑھاتے جائیں کوشش کریں کہ روزانہ چہل قدمی کو عادت بنا لیں یہ آپ کی عمر میں اضافہ کرسکتا ہے اور ساتھ ہی آپ کو کئی قسم کی بیماریوں سے دور رکھنے کے لئے فائدے مند ہے۔

No comments:

Post a Comment