السلام علیکم صبح بخیر *جنت کی پہلی صبح کے بارے میں کیا خیال ہے*

جب آپ اپنے محل کی اونچائی پر کھڑے ہو کر جنت کے خزانوں اور اسکی نہروں کو دیکھ رہے ہونگے آپکے آسمان اور زمین تبدیل ہو چکے ہونگے دودھ شہد شراب اور انتہائی سفید پانی کی نہریں سونے اور چاندی کے محلات تاحدنگاہ موتیوں کی سر زمین کستوری کے ٹیلے ہر طرف عمدہ خوشبوئیں گھنے درخت اور انکی سونے کی ٹہنیاں اور تنے مختلف رنگ و اشکال کے پھل نوکر چاکر عظیم سلطنت بلند مقام خوبصورت آنکھوں والی حور و غلمان آپ کو یہ پروانہ دے دیا گیا ہے کہ اب آپ ہمیشہ جوان رہیں گے کبھی بھی بوڑھے نہیں ہوں گے ہمیشہ تندرست رہیں گے کبھی بیمار نہ ہوں گے ہمیشہ زندہ رہیں گے کبھی موت نہ آئے گی ہمیشہ خوشیوں میں رہیں گے کبھی غم نہ دیکھیں گے اپنے اہل و عیال میں سے جسے آپ کھو چکے ہیں اللہ تعالی آپ سب کو وہاں اکٹھے کرے گا ایسی جنت کہ جسے آج تک کسی آنکھ نے نہیں دیکھا کسی کان نے نہیں سنا اور نہ ہی کسی انسان کے دل پر اسکا خیال گزرا ہے
صحابہ کرامؓ اور نبی کریمﷺ سے ملاقات ہو گی اور سب سے بڑھ کر اللہ رب العزت کی زیارت ہو گی
ذرا سوچیے:
کیا یہ سب نعمتیں اس بات کی مستحق نہیں کہ اس چھوٹی سی زندگی میں اللہ رب العزت کے احکامات کو پورا کیا جائے ؟
اور نبی کریمﷺ کے مبارک طریقوں کو اپنایا جائے؟
اور گناہوں سے دور رہا جائے ؟ اور عمل میں اخلاص پیدا کیا جائے ؟
اللہ رب العزت ہمیں آپکو اور جن سے ہم محبت کرتے ہیں ہمارے والدین بھائیوں اور بہنوں کو جنت الفردوس میں بغیر حساب اور عذاب کے جمع فرمائے
آمین یا رب العالمین
No comments:
Post a Comment