*کبھی تحجد پڑھ کے جائے نماز پر دم بدم لیٹ جائیں ۔۔۔ اور پرسکون ہو کے گہری سانس لیں، سب چیزوں کو بھول جائیں ۔ اپنے حالات۔ لوگوں کی زیادتیاں ۔ رب کو سوچیں ۔ صرف رب کو تصور کریں وہ آپ کے آس پاس ہے۔۔۔۔ اس کی رحمت کو دیکھیں۔۔۔*♥️
پھر اپنی ذات میں جائیں۔۔۔ خود کو سوچیں ۔۔ اپنے گناہ اور رب کی رحمت کا سوچیں۔۔۔🌸

🥀 _رونا آئے تو رو لیں۔۔۔ اونچا نہیں۔۔۔ آنسو کو بہنیں دیں ۔۔۔ گالوں پہ۔۔۔ جائے نماز پہ آنسو گرانا گناہ نہیں ہے۔۔۔_
🥀 *سوچیں آپ کیسے ہوتے تھے۔۔ اور اب کیسے ہوگئے۔۔ رب سے دور ۔۔ نماز سے۔ دنیا کے پیچھے بھاگ بھاگ کیا ملا ۔۔۔؟*
💔 _اپنے دل کی حالت پہ غور کریں۔۔۔ شاید بھاگ بھاگ آپ تھک گئے ہوں آج لیٹے لیٹے اسے محسوس کریں ۔۔ دل میں سکون کو اترنے دیں ۔۔ اگر تھکاوٹ میں کمی محسوس ہو تو جان لیں آپ کو اُسی کی کمی ہے۔۔۔ اُسی در کی ۔۔۔ اُسی ذات کی ۔ اُس سے دوری نے تھکا دیا۔۔۔۔_
_یہ آنسو کیوں بہہ رہے۔۔ رب سے دور بھاگ رہے نا؟؟_
_کیوں ؟؟_
*کتنا اور بھاگ لو گے؟ کہاں جاؤ گے ۔۔۔ دوست احباب ، رشتے تعلق ، بیس.....پچیس سال میں آزما لیے نا؟؟ اتنا ہی ہوتا۔۔ اور یہی ہوتا۔۔۔*
*تم جتنا مرضی بھاگ لو۔۔۔۔۔تمھاری اصل یہی ہے ۔ تمھیں یہیں لوٹ کے آنا ہے ۔۔۔ اور ہونا بھی وہی ہے جو وہ چاہے گ چاہے جتنا بھاگ لو ۔۔ آخر میں تمھیں اس کے سوائے کہیں پناہ بھی نہیں ملنی۔۔۔ تم سکون کو ترسو گے اور اسی ڈر پر سکون آئے گا۔۔سنو اس دنیاوی دھوکہ کہ پیچھے ڈیٹ نہ کردیا۔۔۔ خود رسوا نہ کروا دینا*
_سوچو یہ مسجد, یہ جائے نماز ، یہ خاموشی ۔ یہ سناٹے میں رب العزت تمھیں سن رہے تمھارے دل کو ۔۔۔ آج منا لو اس کو۔۔۔ رو لو ۔۔۔مان جائے گا۔۔۔۔ تمھیں سکون دے گا۔۔۔ تمھیں سب دے گا جو تم چاہتے ہو۔۔۔ اپنے طریقے سے جو بہترین ہوگا وہ نوازے گا۔۔۔_
*بھاگ بھاگ تھک چکے نا ؟؟ کیا ملا ؟؟ جو ملا اس کا کیا ہوا ؟؟ سکون ملا ؟؟ نہیں نا ؟؟ پھر کیا کرنا ان سب کا ؟؟ ابھی تو ببیس...پچیس میں سب کا پتہ چلا گیا؟؟ اگلے بیس...پچیس تو اور دردناک ہوں گے۔۔۔*
اپنے رب سے مالک، خالق، رازق سے لو لگا لو ، بڑا مان رکھنے والا ہے۔۔۔ اگلے پچیس کیا اگلے ستر بلکہ کبھی بھی ساتھ نہیں چھوڑے گا۔۔۔
آج رو لو ۔۔۔ مان جاؤ ۔۔۔ اپنی میں سے نکل آؤ۔۔۔ کچھ مت بولو۔۔۔ بس۔۔۔ دل کی پکار سے کہو۔۔۔
✨
*یا اللہ بس ۔۔ بہت ہوگیا۔۔۔ اب نہیں۔۔۔ آپ سے دور نہیں جانا۔۔۔ پھر وہی دوستی چاہیے .. کیوں اتنا دور کیا ۔۔۔ بری دوست تھی میں ۔۔ آپ سنبھال لیتے نا ۔۔۔ لیکن آپ نے ہی تو مجھے بہت موقع دیئے ۔۔۔ میں ہمیشہ بری دوست ثابت ہوئی ۔۔۔ہمیشہ بے وفائی کی۔۔ میں دور بھی ہوئی لیکن آپ کے ساتھ میرا تعلق خاص تھا نا۔۔۔ باقیوں سے ہٹ کے۔۔۔ آج میں کہاں آپ سے دور ہوگئ۔۔۔ پھر سے اپنا بنا لیں نا ۔۔۔ ایک موقعہ تو اور بنتا۔۔۔۔ تھک گئ ہوں ۔۔ آپ کو بہت یاد کرتی ہوں۔۔۔آپ کے ہونے سے سکون تھا۔۔۔ اب نہیں ہے۔۔۔ یا اللہ ایک بار اپنا پھر سے بنا لیں۔۔۔ آپ کی بندی ہوں۔۔۔ آپ کی پیاری ہوں۔۔۔ آپ کے سوا میرا کوئی نہیں۔۔۔ واقعی کوئی بھی نہیں۔۔۔ اپ کو تو پتہ ہے۔۔۔ کوئی نہیں ہے۔۔۔ کس در کو جاؤں گی۔۔۔*
*آپ سنبھال لیجیے۔ میرے پیارے اللہ، میرے سوہنے اللہ۔ آپ بہترین سنبھالنے والے ہیں...بےشک_*😰😰😰😰😰😰
No comments:
Post a Comment