سوال :::
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا اصلی نام کیا تھا ؟؟؟
جواب :::
اسلام قبول کرنے سے پہلے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا نام "" عبدالکعبہ "" تھا لیکن اسلام قبول کرنے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ.
وآلہ وسلم نے تبدیل کرکے "" عبداللہ "" رکھ دیا

(( الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب باب حرف العین ))
۔۔۔۔۔لیکن آپ اپنی کنیت "" ابو بکر "" سے اتنا مشہور ہوگئے ہیں کہ ایک کثیر تعداد آپ رضی اللہ عنہ کے اصلی نام کو نہیں جانتی۔۔۔۔۔
سوال :::
آپ رضی اللہ عنہ کا نسب نامہ بیان کریں۔۔۔۔
جواب :::
آپ رضی اللہ عنہ کا نسب نامہ کچھ یوں ہے :::
عبداللہ بن عثمان بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرۃ بن کعب۔۔۔۔۔
"" مرۃ بن کعب "" پہ آکر صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا نسب نامہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مل جاتا ہے۔۔۔۔۔۔
سوال :::
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دو مشہور القابات ذکر کریں۔۔۔۔
جواب :::
آپ رضی اللہ عنہ کے دو مشہور القابات ہیں :::
(1) عتیق (2) صدیق
اسلام میں سب سے پہلے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو "" عتیق "" کا لقب ملا آپ رضی اللہ عنہ سے پہلے یہ لقب کسی کا نہیں تھا ۔۔۔۔۔۔
(( الریاض النضرۃ جلد نمبر 1 صفحہ نمبر 77 ))
💖💖💖💖💖💖💖
❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
🌹✒️ محمد صائم عطاری ✒️🌹
No comments:
Post a Comment