HD

Thursday, 5 February 2026

ثنایوسف ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناتی تھی، راتوں رات مشہور ہوئی اور پھر ایک دن اس کے گھر کے اندر اسے گولی مار دی گئی. 

ثنا یوسف ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناتی تھی، راتوں رات مشہور ہوئی اور پھر ایک دن اس کے گھر کے اندر اسے گولی مار دی گئی. 
Published from Blogger Prime Android App
ثنا یوسف کا کیس بھی افضل مجوکہ کی عدالت میں لگا ہوا ہے لیکن اس کے ملزم کو آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک سزا نہیں دی جا سکی. 
ایمان مزاری نے بلوچستان میں دہشت گردی اور لاپتہ افراد کے لیے دو چار ٹویٹ کیں، اس کا کیس روزانہ کی بنیاد پر سنا گیا اور فوری انصاف کرتے ہوئے اسی جج افضل مجوکہ نے سترہ سال قید سنا دی.

ایک زمانہ تھا جب پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ سوئس حکام کو خط لکھنا تھا. سپریم کورٹ میں روزانہ پیشیاں ہوتی تھیں. خط نہ لکھنے پر وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ہتھکڑیاں لگا، کر گھر بھیج دیا گیا. میں سمجھا کہ پیپلز پارٹی کا اگلا وزیراعظم بھی خط نہیں لکھے گا اور یہ سلسلہ جاری رہے گا لیکن راجہ رینٹل وزیراعظم بنا تو سپریم کورٹ ستو پی کر سو گئی. سوئس بینکوں میں پڑے اربوں ڈالر کا کیا بنا کوئی پتا نہیں.
پھر ایک وقت تھا جب پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ پانامہ پیپرز تھا، ساڑھے چار سو افراد کا نام پانامہ میں آیا لیکن سزا اکیلے نواز شریف کو دی گئی. سزا بھی اس طرح کیلیبری فونٹ پر قطری خط منظور کرتے ہوئے لندن فلیٹس شریف خاندان کی پاس ہی رہے. ایک روپے کی ریکوری نہیں ہوئی الٹا عوام کا پیسہ اور عدالت کا وقت برباد کیا.
پھر ایک زمانہ یہ ہے کہ عمران خان کی گرفتاری رہائی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے. عمران خان کسی کیس کی وجہ سے نہیں بلکہ ڈیل نہ کرنے کی وجہ سے جیل میں بند ہے. جب فوج چاہے گی سپریم کورٹ کی گاف میں تیل لگا دے گی. سپریم کورٹ سے دھڑا دھڑ فیصلے جاری ہوں گے عمران خان بھی بری ہو کر نکل آئے گا. بس اگلے الیکشن تک انتظار کریں.
قمر نقیب خان

No comments:

Post a Comment