HD

Monday, 19 August 2024

*ریسکیو 1122 کے اہلکار مولانا سجاد عطاری صاحب کا تعارف

*چمکتے ستارے*
قسط نمبر 16*
*ریسکیو 1122 کے اہلکار مولانا سجاد عطاری صاحب کا تعار*

ہمارے ایک بہت ہی اچھے دوست مولانا سجاد صاحب کا تعلق پاکستان کے مشہور شہر گجرانوالہ سے ہے۔۔۔۔۔

سجاد بھائی مرکزی جامعۃ المدینہ گجرانوالہ میں عالم کورس کے ساتویں سال کے طالب علم ہیں .
فرسٹ ٹائم ان کی عالم کورس کی کلاس ہوتی ہے اور سیکنڈ ٹائم یہ ریسکیو 1122 میں سرکاری جاب کرتے ہیں۔۔۔۔۔
Published from Blogger Prime Android App
جامعۃ المدینہ میں یہ ہر سال A+ گریڈ کے ساتھ کامیاب ہوتے ہیں اس کے علاؤہ ریسکیو 1122 میں سجاد بھائی کی ایک الگ پہچان ہے ،، 2022ء میں ریسکیو 1122 کی جانب سے پاکستان لیول پہ سوئمنگ (( تیراکی ))
کا مقابلہ کروایا گیا تھا جس میں ان کی ماشاءاللہ پہلی پوزیشن تھی ،، اس کے علاؤہ 2022ء میں گجرانوالہ ڈویژن کا Best rescuer of the year کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔۔۔۔۔

چونکہ ان کا تعلق ایسے شعبہ سے ہے جو ہر وقت لوگوں کی مدد کے لیے کوشاں رہتے ہیں تو سجاد بھائی مجھے اپنے مختلف واقعات سناتے رہتے

ہیں جنہیں سن کر بڑی خوشی ہوتی ہے اور ان کا دوست ہونے پہ فخر ہوتا ہے ،، پچھلے دنوں کی بات ہے گجرانوالہ کی ایک نہر میں ایک شخص کا i phone 15 گرگیا تو سجاد بھائی نے غوطہ لگا کر صرف پانچ منٹ کے اندر ان کا موبائل ڈھونڈ دیا تھا ،، اس کے علاؤہ ان کے اور بھی کارنامے ہیں۔۔۔۔۔۔

الحمدللہ عزوجل پچھلے سال چند منٹ کے لیے مجھے بھی ان کا ملاقات کی سعادت حاصل ہوئی تھی ماشاءاللہ بڑے خوش اخلاق انسان ہیں ،، اللہ پاک ہمیں بار بار ایسے اچھے لوگوں کی صحبت سے مالا مال فرمائے ،، اللہ پاک سجاد بھائی کو دونوں جہانوں کی کامیابیاں نصیب فرمائے آمین۔۔۔۔۔۔


No comments:

Post a Comment