HD

Sunday, 30 July 2023

مولانا رومیؒ ایک حکایت لکھتے ہیں کہ سلیمان علیہ السلام کے دور میں اک شکاری نے نر کبوتر کا شکار کیا .

مولانا رومیؒ ایک حکایت لکھتے ہیں کہ سلیمان علیہ السلام کے دور میں اک شکاری نے نر کبوتر کا شکار کیا جس پر مادہ کبوتر نے انصاف کے لیے حضرت سلمان علیہ السلام کے دربار میں حاضر ہو کر شکاری کے خلاف شکایت کی۔ سلمان علیہ السلام نے شکاری کو بلایا اور پوچھا کہ نر کبوتر کو تم نے کیوں مارا ہے؟ 
جواب میں شکاری نے کہا اے اللہ کے پیغمبر علیہ السلام کبوتر حلال ہے، اور ہمیں حلال شکار کی اجازت ہے تب میں نے یہ شکار کیا، اس میں غلط کیا ہے۔
Published from Blogger Prime Android App
شکاری کی بات سننے کے بعد کبوتر نے سلمان علیہ السلام سے عرض کی، اے اللہ کے پیغمبرعلیہ السلام مجھے اس پر اعتراض نہیں کہ اس نے میرے نر کبوتر کا شکار کیا، بلکہ اعتراض اس کی دھوکے بازی پر ہے کہ یہ شکاری کے لباس کے بجائے عام لباس میں آیا، اگر یہ شکاری کے لباس میں آتا تو ہم اپنی حفاظت کر سکتے تھے، لہذا اس نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا اس لیے اسے سزا ہونی چاہیے۔

ٹھیک اسی طرح ہمیں بھی اس پیلی پگڑی والے مولوی کے کردار پر کوئی اعتراض نہیں، بیشک یہ چوروں کا دفاع کرتا رہے، بیشک یہ وزارتوں کے لیے در در بھٹکتا رہے، بیشک یہ اسلام مخالف بلوں کی حمایت کرتا رہے، ہمیں اگر اعتراض ہے تو اس کے اس دہرے معیار پر کہ یہ سب اگر اس نے کرنا ہے تو مذہب کے لباس میں نہ کرے، اسلام کا نام استعمال کر کے نہ کرے، اسلام کے نام پر، مساجد و مدارس کے دفاع کے نام پر قوم کے ساتھ دھوکہ نہ کرے ۔اگر ایسا یہ شخص جاری رکھے تو کچھ ناسمجھ لوگ باقی عُلما، صوفیا، اساتذہ،مذہبی رہنماوں اور مزہبی مقرر لوگوں کے کردار پر بھی لوگ انگلی اٹھائیں گے۔

No comments:

Post a Comment