HD

Saturday, 13 May 2023

ہم کو مرضی سے محبت نہیں دیتا کوئی اور زبردستی کریں تو خوشی کب ہوتی ہے

دل ایک شفا خانہ ہے تم آؤ یہاں پر،
بھر جاتے ہیں عُشاق کے سب گھاؤ یہاں پر۔۔

پانی سے لبالب ہے تری چشمِ تمنا،
اور ڈوبنے والی ہے میری ناؤ یہاں پر۔۔

میں دل میں لئے پھرتا ہوں بوسے کی تمنا،
اے کاش کہ لگ جائے مرا داؤ یہاں پر۔۔

ممکن ہے کہ اظہار نہ ہو پائے دوبارہ،
یہ آخری موقع ہے نہ شرماؤ یہاں پر۔۔

میں ایک ہوں دنیائے محبت کا سکندر،
ہے کوئی میرے جیسا تو لے آؤ یہاں پر۔۔

زاہد بشیر
تہذیب بے نقاب کی آنکھیں نکال دو
اس قوم کے شباب کی آنکھیں نکال دو 

جس کی صدا نے وقت کو بیدار کر دیا 
اس صاحب کتاب کی آنکھیں نکال دو 

اب منزل وفا کی ضرورت نہیں رہی 
ہر عزم کامیاب کی آنکھیں نکال دو 

جس نے سماعتوں کو دیا درس بے خودی 
اس نغمہ رباب کی آنکھیں نکال دو 

جس میں نہ ہو بصیرت انساں کی چاندنی 
اس شیشہ شراب کی آنکھیں نکال دو 

مخمور گیسوؤں کی گھٹاؤں کا ازن ہے
پر نور ماہتاب کی آنکھیں نکال دو 

ساغر صدیقی
Published from Blogger Prime Android App

غزل“

خودی کا دل لبھانے میں بڑی تاخیر کی تو نے
مجھے  اپنا بنانے میں بڑی    تاخیر کی تو   نے 

ترے لہجے کی الجھن نے مجھے الجھن میں ڈالا ہے
یہ خوش لہجہ سنانے میں بڑی تاخیر   کی  تو نے

مری آنکھوں کے حلقوں سے  مرے حالات واضع ہیں
مرے یہ دکھ چھپانے میں بڑی تاخیر کی تو نے

سبھی احباب کہتے ہیں تری ہر سانس نوحہ ہے
اسے پھر دھن لگانے میں بڑی تاخیر  کی تو نے

مرا روشن نظارا ہے مری پہچان شمع ہے
مجھے شب بھر جلانے میں بڑی تاخیر کی تو نے

وہ جن کے پاس پیسہ ہے انہی کے ظرف اعلٰی ہیں
یہ ظرف اپنا دکھانے میں بڑی تاخیر کی تو نے

مری عمرِ رسیدہ ہے سہارے لے کے چلتا ہوں
جوانی کو لُٹانے میں بڑی تاخیر کی تو نے

مرا ماتھا کشادہ ہے مری سوچیں ہیں آفاقی
مجھے شاعر دکھانے میں بڑی تاخیر  کی تو نے

تو کاظم اور باسم کی سبھی غزلوں کو پڑھتی ہے
غزل میری  سنانے میں بڑی تاخیر کی تو نے

جون نقوی
سیاہ غزل

مہرِ دل،  مہرِ محبت ہی تو سب ہوتی ہے
میں نہیں ہوتا مگر وہ تو کَلب/club ہوتی ہے 

چھوڑنا پڑتا ہے محبوب کو اس کے گھر تک
عشق میں پہلی ملاقات عجب ہوتی ہے

اپنی طاقت پہ ہنسوں ، یا تری کمزوری پر 
تیرے ہوتے ہوئے اوروں کی طلب ہوتی ہے
 
ہم کو مرضی سے محبت نہیں دیتا کوئی
اور زبردستی کریں تو خوشی کب ہوتی ہے

صبح سے پہلے ہی میں سارے ستارے لا دوں ؟
کیا محبت میں فقط ایک ہی شب ہوتی ہے ؟

ایک ہی وقت میں دونوں کی زباں چلتی رہے 
اور کوئی بات نہ ہو ، بات تو تب ہوتی ہے 

پہلی عورت تو محبت نہیں ہوتی مژدم 
پہلی عورت تو محبت کا سبب ہوتی ہے 

مژدم خان

No comments:

Post a Comment