HD

Saturday, 15 April 2023

جس طرح انسانی دماغ جسم کو کنٹرول کرتا ہے اسی طرح آپ کے سمارٹ فون میں ایک Chip ہوتی ہے جو فون میں چلنے والی ہر چیز کو کنٹرول کرتی ہے ....

سنیپ_ڈریگن بمقابلہ میڈیا_ٹیک... 

تحریر   مبین_احمد           

جس طرح انسانی دماغ جسم کو کنٹرول کرتا ہے اسی طرح آپ کے سمارٹ فون میں ایک Chip ہوتی ہے جو فون میں چلنے والی ہر چیز کو کنٹرول کرتی ہے ....

اس چپ میں 👈 #CPU یعنی سینٹرل پروسسینگ یونٹ  ...
👈اور #GPU یعنی گرافک پروسسینگ یونٹ ...
👈 میموری کنٹرولر...
👈 یو ایس بی کنٹرولر...
👈 ڈیٹا کنٹرولر...
👈 چارجنگ کنٹرولر اور اس کے ساتھ ساتھ موبائل ڈیٹا کے لئے استعمال ہونے والے موڈیم وغیرہ سب ایک ہی چپ میں انٹیگریٹ کیے ہوتے ہیں اس چپ کو  چپسیٹ Chipset یا SoC یعنی #سسٹم_آن_چپ کہتے ہیں ....

لہٰذا اس کو صرف پروسیسر کہنا مناسب نہیں ہوتا کیوں کہ پروسیسر اس کا ایک جزو ہوتا ہے...

سادہ الفاظ میں آپ یوں سمجھ لیجیے کہ اس چھوٹی سی چپ کے اندر کسی بھی سمارٹ ڈیوائس کا پورے کا پورا نظام مربوط ہوتا ہے ...

اب آتے ہیں اصل بات کی طرف اس وقت دو طرح کے چپسیٹ کافی پاپولر ہیں آئیے دیکھتے ہیں کہ کونسا بہتر ہے ..

تائیوان کی ایک کمپنی جسکا نام Meditek ہے یہ تقریبا 20 سال سے چپ سیٹ بنا رہی ہے ...

میڈیا کے چپ سیٹ پر سینٹرل پروسیسنگ یونٹ ARM نامی کمپنی کا لگا ہوتا ہے جسے Cortex کہتے ہیں ...

یہ کورٹیکس عموماً 4 ، 6 ، 8 ، 10 Core پر مشتمل ہوتا ہے جن میں سے پہلے 4 کور اعلی اور دوسرے 4 کور درمیانی اور بقیہ 2 کور کم پروفارمنس والے ہوتے ہیں ...

اس سے سمارٹ فون کی کارکردگی کسی حد تک بہتر ہوتی ہے لیکن اس میں موبائل فون کے گرم ہونے جیسے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں...

جبکہ میڈیا ٹیک والے GPU بھی ARM کا بنایا ہوا استعمال کرتے ہیں جسے #Mali کے نام سے جانا جاتا ہے...
 
چونکہ ARM کمپنی محض CPU بنانے کی ماہر ہے وہ GPU صرف مارکیٹ میں مقابلے کی غرض سے بناتی ہے اس لئے اس کی GPU کی کارکردگی کم ہوتی ہے..

اسکے علاوہ میڈیا ٹیک اپنے چپسیٹ کے Firmwares یا Software's کی سیکیورٹی کو %100 حساس نہیں سمجھتے..

جس کی وجہ سے میڈیا ٹیک چپسیٹ پر ترتیب دیئے گئے سمارٹ فونز پر ہیکر بآسانی حملہ آور ہو سکتے ہیں....

میڈیا ٹیک کے چپ سیٹ کم قیمت یا درمیانی قیمت ہونے کی وجہ سے ایشیائی مارکیٹس میں انکا استعمال کثرت سے کیا جاتا ہے یاد رہے ہمارا پرانا دوست Nokia چپ سیٹ کے معاملے میں میڈیا ٹیک پر ہی بھروسہ کرتا تھا...

اب آتے ہیں ہمارے دوسرے چپ سیٹ کی طرف ...👇

ایک امریکن کمپنی جسکا نام Qualcomm ہے وہ 
جو چپسیٹ بناتی ہے اسے Snapdragon کہتے ہیں ....

اس میں CPU کو kyro اور GPU کو  Adreno کے نام سے جانا جاتا ہے...

کائرو ARM ہی کے Cortex کی ترمیم شدہ شکل ہے .

اس کے علاوہ قوآلکم اپنے GPU ایڈرینو کو اور فنگر پرنٹ سکینر کو بھی خود ہی ترتیب دیتی ہے ...

قوآلکم بہت ذیادہ تحقیق اور ان تمام Components میں استعمال کی جانے والی تیکنیکوں کو ہمیشہ لیٹیسٹ رکھتی ہے اور اپنے چپ سیٹ کو بہت ذیادہ تبدیلیوں اور ترامیم کے بعد ہی OEM یعنی (Original Equipment Manufacturer) تک لاتی ہے ..
Published from Blogger Prime Android App
اسی وجہ سے Snapdragon چپ سیٹ کم توانائی کا استعمال کر کے ذیادہ کارکردگی پر کام کرتے ہیں جس سے بیٹری پروفارمنس بھی کافی اچھی ہوتی ہے ...

اسکے علاوہ قوآلکم کے چپ سیٹ میں کیمرے 
کے لئے الگ سے ایک پروسیسر وقف کیا جاتا ہے  جس کے باعث تصاویر اعلی معیار کی ہوتی ہیں...

قوآلکم کے سافٹ ویئر سیکورٹی پر خصوصی توجہ دیتے ہیں جسکی وجہ سے تمام سنیپ ڈریگن چپ سیٹ والے سمارٹ فونز ہیکروں کی زد میں جلدی نہیں آتے اور میڈیا ٹیک کے معاملے میں ذیادہ مزاحمت کرتے ہیں .

سنیپ ڈریگن پر مبنی فون عموماً بین الاقوامی معیار کے مہنگے سم  فونز ہوتے ہیں ۔ 

ویسے آجکل میڈیا ٹیک بھی کافی حد تک جدید تیکنیکوں کو اپنے چپ سیٹ میں شامل کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود میڈیا ٹیک والے سمارٹ فونز کی قیمت بھی قوآلکم کے مقابلے میں کم ہی ہوتی ہے...

اگر آپ 25000 تک کا نیا فون خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور آپ یہ برداشت کر سکتے ہیں کہ آپ کا فون تھوڑا بہت گرم بھی ہو جائے تو کوئی مسلہ نہیں لیکن گیمز اور ملٹی ٹاسکنگ سست نا ہوں تو میڈیا ٹیک والے فون کا انتخاب کریں..

لیکن اگر آپ اس سے زیادہ کا اچھا فون خریدنا چاہتے ہیں تو قوآلکم سنیپ ڈریگن والے فونز کو ہی ترجیح دیں اور اس وقت سے سب سے بہترین سنیپ ڈریگن "888" ہے یہ ہر لحاظ سے انتہائی زبردست ہے ....!!  

اہم_بات : 
یہ تحریر صرف اور صرف انفارمیشن کی حد تک ہے اسکا مقصد کسی کمپنی کی ایڈورٹائزمنٹ کرنا بلکل نہیں ...!!

No comments:

Post a Comment