HD

Tuesday, 28 March 2023

پاکستان آئل سیڈ ڈیولپ منٹ بورڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ جب ٹھٹھہ کے علاقے گھوڑا باری میں آئل پام کے درخت کامیاب ہوگئے


یقین نہیں آتا!
Published from Blogger Prime Android App
پاکستان آئل سیڈ ڈیولپ منٹ بورڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ جب ٹھٹھہ کے علاقے گھوڑا باری میں آئل پام کے درخت کامیاب ہوگئے اور ان پر پھل آیا تو ہم سب بہت خوش بھی تھے اور حیران بھی کہ ہر درخت پر بارہ چودہ خوشے تھے اور پھل کی مقدار بھی بہت زیادہ تھی- 
ہم نے رپورٹ ملائیشیا بھجوائ تو جواب آیا کہ ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ ملائشیا میں اس سے نصف مقدار میں پھل آتا ہے- ہم نے انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی-
ملائیشین ماہرین کی ٹیم پاکستان پہنچی اور ہمارے درختوں کا معائنہ کیا- انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آئل پام کے درخت لگانے کے لئے خالی رقبہ اب کم باقی بچا ہے- اگر آپ کی حکومت راضی ہو تو ہم  یہاں آئل پام کے بڑے باغات لگاسکتے ہیں- اور تیل نکالنے کی مشینیں بھی- جو آمدنی ہوگی اس کا 60 فیصد پاکستان اور 40 فیصد ہمارا ہوگا- 
ہمارے لئے یہ بہت بڑی پیشکش تھی- اس سے پاکستان کو سالانہ کئ ارب ڈالر کی بچت ہوسکتی تھی- ہم نے ملائشین حکومت کی یہ پیشکش حکومت وقت کو بھجوادی ۔۔۔
اس نیک نام افسر نے ایک آہ بھری اور بھرائے ہوئے لہجے میں کہا ۔۔۔ 
مافیاز ۔۔۔ حکومت اور ریاست سے زیادہ طاقتور ہیں!
اس منصوبے کی منظوری نہیں مل سکی!
آج اسی محکمے کے ایک افسر سے بات ہوئ تو کہنے لگے کہ ڈاکٹر صاحب! سندھ کابینہ آئل پام کے پودوں کی نرسری، ٹشو کلچر لیب اور پلانٹیشن کے لئے تین ہزار ایکڑ رقبے کی منظوری کئ سال قبل دے چکی ہے- فائل مختلف افسران اور وزراء کی میزوں پر گردش کرتی رہتی ہے- سمجھ میں نہیں آتا کہ کس دروازے پر دستک دیں!
کیا ہماری آئندہ نسلیں بھی قرضوں اور درآمدی بلز کے جال میں پھنسی رہیں گی؟
کون یقین کرے گا؟ کیسے یقین کرے گا؟ کہ مملکت خداداد میں کئ مافیاز ریاست سے زیادہ طاقتور ہیں!
ڈاکٹر فیاض عالم

No comments:

Post a Comment