HD

Saturday, 18 February 2023

ہم مڈل کلاس لڑکے بہت سمجھدار ہوتے ہیں

ہم مڈل کلاس لڑکے بہت سمجھدار ہوتے ہیں

Published from Blogger Prime Android App
ایک موباٸل فون سے تین چار سال نکال لیتے ہیں
گرمیوں والے سوٹ سردیوں میں بھی پہن لیتے ہیں
ہم موباٸل میں مہینے والا سستا پیکج لگواتے ہیں کہ فضول خرچی نا ہو
ہم جہاں نوکری کرتے ہیں وہاں کے مالک سے بحث نہیں کرتے اس ڈر سے کہ یہ ہمیں نوکری سے نکال دے گا
ہم پزا برگر بہت کم کھاتے ہیں کہ ان پیسوں سے گھر کا تھوڑا راشن آ جاٸے گا🖤
ہم پہ شروع سے زمہ داریاں پڑھ جاتی جو پوری کرتے کرتے ہماری جوانی نکل جاتی ہے🦋
ہمیں فکر ہوتی بہن کے جہیز بنانا ہے امی ابو بوڑھے ہو رہے ہیں اُن کو اپنا گھر لے کر دینا ہے خود کی شادی کے لیے خود پیسے جمع کرنے ہیں 🍂

اللہ پاک سب ضرورت مندوں کی ضروریات پوری فرماٸے♥️

No comments:

Post a Comment