HD

Friday, 23 December 2022

ایک گدھا درخت سے بندھا ہوا تھا شیطان آیا اور اسے کھول دیا.  گدھا کھیتوں کی طرف بھاگا اور کھڑی فصل کو تباہ کرنے لگا.

گدھا درخت سے بندھا ہوا تھا شیطان آیا اور اسے کھول دیا.
 گدھا کھیتوں کی طرف بھاگا اور کھڑی فصل کو تباہ کرنے لگا.
 جب کسان کی بیوی نے یہ دیکھا تو اس نے غصے میں گدھے کو مار ڈالا
Published from Blogger Prime Android App
 گدھے کی لاش دیکھ کر گدھے کا مالک بہت غصے میں آگیا اور کسان کی بیوی کو گولی مار دی

 کسان اپنی بیوی کی موت سے اتنا مشتعل ہوا کہ اس نے گدھے کے مالک کو گولی مار دی

 جب گدھے کے مالک کی بیوی نے اپنے شوہر کی موت کی خبر سنی تو غصے میں اس نے اپنے بیٹوں کو حکم دیا کہ وہ کسان کا گھر جلا دے

 بیٹے شام کو گئے اور ماں کے حکم کو پورا کرتے ہوئے کسان کے گھر کو آگ لگا دی یہ سوچ کر کہ کسان بھی گھر میں جل کر مر جائے گا

 *لیکن ایسا نہیں ہوا*  

کسان واپس آیا اور گدھے کے مالک کے تینوں بیٹوں اور بیوی کو قتل کر دیا اس کے بعد کسان نے توبہ کرلی اور شیطان کو کوسنے لگا

 شیطان نے ناراض ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے تو کچھ بھی نہیں کیا صرف گدھے کی رسی کھولی تھی لیکن سب نے رد عمل ظاہر کیا ، رد عمل کے جواب میں اور زیادہ اور شدید رد عمل ظاہر کیا اور اپنے اندر کی خباثت کو باہر آنے دیا

 *_لہذا اگلی بار جواب دینے ، رد عمل ظاہر کرنے اور کسی سے بدلہ لینے سے پہلے رک جائیں اور ایک لمحے کے لیے سوچیں_
 کبھی کبھی شیطان ہمارے درمیان صرف گدھا چھوڑ دیتا ہے اور باقی کام ہم خود کرتے ہیں !!

 روزانہ ٹی وی چینلز گدھے چھوڑتے ہیں
کوئی گروپ میں ایک گدھا چھوڑ دیتا ہے  
کوئی فیس بک پر گدھا چھوڑتا دیتا ہے

 آپ اور میں دوستوں کے گروپ میں خاندان اور پارٹی سیاست یا نظریے کے دائرے میں لڑتے رہتے ہیں
 یاد رکھیں.
 ٹوٹنا آسان ہے ، جڑے رہنا بہت مشکل ہے ...
 لڑنا آسان ہے ، درگزر کرنا بہت مشکل ہے.

No comments:

Post a Comment