HD

Friday, 16 December 2022

محبت  اور نــکاح*_ 🥀 جانتے ہو مجھے محبت لفظ بہت گندا لگتا تھا میں محبت کو بہت برا سمجھتی تھی ۔

🥀 _*مـحبت اور نــکاح*_ 🥀

جانتے ہو مجھے محبت لفظ بہت گندا لگتا تھا میں محبت کو بہت برا سمجھتی تھی میں مرد ذات کو ایک درندے سے زیادہ کچھ نہ سمجھتی تھی کیونکہ مجھے کسی مرد نے ایک بار محبت میں سینے سے لگا چھوڑا تھا 
  1. Published from Blogger Prime Android App
میرے ساتھ ہونا بھی ایسا ہی چاہیئے تھا 
اسے میں نے خود ہی تو اجازت دی تھی اپنے ساتھ ایسا کرنے کی جو حد تھی مقرر میرے لیئے اس حد کو پار تو میں  نے خود کیا تھا 
وہ مجھ سے وقت پاس کرتا رہا میں محبت سمجھتی رہی میں خواب دیکھنے لگی میں اس کے وعدوں پہ جینے لگی پھر جب وقت نبھانے کا آیا وہ کمبخت اپنی کہی  ہر بات سے مکر گیا مسکرا کر کہنے لگا مجھے تم جیسی گندی لڑکی نہیں چاہیئے جو کسی نامحرم سے یوں دن رات بات کرتی ہو تمہارا کیا بھروسہ جیسے مجھ سے بات کرتی ہو کسی اور سے بھی کرتی ہو گی خدا کی قسم یہ الفاظ میری روح کو تڑپا گئے مجھے میری ہی نظروں سے گرا گیا وہ بدبخت ہاں ہاتھ چھڑا کر چلا گیا میں نے 

اسے روکا بھی نہیں کیونکہ اس نے مجھے سکھایا تھا 

محبت کے نام پہ اپنے ضمیر کا سودا نہ کرنا کسی کو اتنا حق نہ دینا کے وہ جب چاہے گالی دے کر چھوڑ جائے کسی کے وعدوں پہ بک جانا سب سے بڑی حماقت ہوتی ہے کسی کی میٹھی باتوں پہ سب کچھ ہار دینا اپنے ضمیر کا قتل ہوتا ہے کسی کے چند ہمدردانہ باتوں پہ خود کو اتنا سستا کر دینا کے وہ جب چاہے پاوں سے ٹھوکر مار کر چلا جائے میں نے اس کے جانے کے بعد خود کو مظبوط کیا اور سوچ لیا جتنا اس مرد ذات سے دور رہوں گی اتنا محفوظ رہوں گی بھلا کل کو کیسے میں کسی پاک مرد کا تصور کر سکتی ہوں خود کو داغدار کر کے بھلا کیسے میں کسی کی پاکیزہ محبت بن سکتی ہوں خود کو محبت میں  نیلام کر کے بھلا 

کیسے ایک باحیا ماں بن سکتی ہوں

لیکن جانتے ہو پھر میری زندگی میں وہ انسان آیا جس نے مجھے اپنے نکاح میں  قبول کیا اور میری زندگی بدل دی میں محبت سے پناہ مانگتی تھی لیکن مجھے میرے ہمسفر نے محبت میں جینا سکھایا مجھے اچھا لگتا ہے جب وہ میری خاطر کڑی دھوپ میں محنت کرتا ہے پسینے  سے بھیگا ہوا میری خاطر وہ بے حال ہوتا ہے مجھے اچھا لگتا ہے جب مجھے وہ آواز دیتے ہیں  کسی کام کے لیئے مجھے مصروف دیکھ کر خود کام کرنے لگتے ہیں مجھے اچھا لگتا ہے 
جب وہ دن بھر کے تھکے آتے ہیں میری ہلکی سی مسکراہٹ پہ وہ دن بھر .
کی تھکن بھول جاتے ہیں 
مجھے اچھا لگتا جب میں کچھ غلط کام کروں تو وہ مجھ پہ غصہ کرتے ہیں مجھ پہ چلاتے ہیں پھر تھوڑی دیر بعد خود میرے پاس آ کر بیٹھ جاتے ہیں 
میرا ہاتھ پکڑتے ہیں مجھے دنیا داری کی باتیں سمجھاتے ہیں مجھے اچھا .
لگتا ہے وہ میری اتنی فکر کرتے ہیں 

جانتے ہو میں کبھی کبھی وہ فرمائش کر دیتی ہوں جو وہ پوری نہیں کر سکتے لیکن پھر بھی وہ مجھے کہتے ہیں دعا کیا کرو ایک دن ضرور یہ خواہش پوری کروں گا 
میں نماز کے بعد ہاتھ اٹھائے ان کی لمبی زندگی کی دعا مانگتی ہوں ان کے ساتھ میرے دونوں جہاں ہیں میں جب بہت تھک جاتی ہوں تو میری راحت صرف ان کی بانہوں میں سینے پہ سر رکھ کر آنکھیں بند کر کے خاموشی سے لیٹ جانا ہے
 مجھے احساس ہوتا ہے میں نکاح سے پہلے کیسے کسی کا ٹائم پاس بن .

گئی تھی 
میں کیسے کسی درندے کے لیئے خود کو اتنا سستا کر دیا تھا
ہاں میں شرمندہ ہوتی ہوں کبھی کبھی جب وہ میرے بالوں میں کنگھی کر رہے ہوتے ہیں اور میں محسوس کر رہی ہوتی ہوں میں نے اس پاکیزہ رشتے کا بھرم نہ رکھ سکی نکاح سے پہلے کسی کی رکھیل بنی رہی 
رکھیل صرف جسموں کا ملنا نہیں ہوتا بلکہ کسی کی خاطر رات بھر جاگنا باتیں کرنا کسی کی خاطر اپنوں کو دھوکا دینا کسی کی خاطر اپنے جسم و جاں کو اس کے حوالے کر دینا اور وہ بدبخت ہمارے جذبات کے ساتھ کھیل کر چلا جائے ہر بہن سے کہتی ہوں محبت کے ہر دعویدار سے دور رہو سب فریب ہے سب جھوٹ ہے 
چند دن کا تماشہ ہے پھر سب محبتیں منہ پہ تھوک جائے گا 
ہاں آج میرا شوہر میرا ہمسفر میری سانس میں سانس لیتا  ہے بس گناہ یہ ہے کے میری زندگی کے ان کے سوا کوئی اور بھی آیا اور کھیل کر چلا گیا کاش میں  محبت سے دور رہتی رب تعالیٰ عمل کی توفیق عطاء فرمائے
آمین یارب العالمین
__

No comments:

Post a Comment