HD

Thursday, 15 December 2022

*تواضع کے بارے میں سلف ِصالحین رحمہم اللّٰه تعالیٰ فرماتے ہیں



*تواضع کے بارے میں سلف ِصالحین رحمہم اللّٰه تعالیٰ کے فرامین*
حضرتِ سیدنا عمر فاروق رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ اور تواضع:  
امیرالمؤمنین حضرتِ سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: بندہ جب اللّٰه عزوجل کے لئے تواضع اختیار کرتا ہے تو اللّٰه عزوجل اس کی لگام (ایک مقرر فرشتے کے ذریعے) بلند فرما دیتا ہے، (پھر وہ فرشتہ) کہتا ہے: عاجزی اختیار کر، اللّٰه عزوجل تجھے بلندی عطا فرمائے گا۔ اور جب بندہ تکبر اور سرکشی کرتا ہے تو اللّٰه عزوجل اسے (اسی مؤکل فرشتے کے ذریعے) سختی سے زمین پر پٹخ دیتا ہے اور (وہ فرشتہ اس بندے سے) کہتا ہے:  دور ہو جا، اللّٰه عزوجل تجھے رسوا کرے۔ حالانکہ وہ اپنے دل میں خود کو بڑا سمجھ رہا ہوتا ہے جبکہ لوگوں کی نظروں میں حقیر ہوتا ہے یہاں تک کہ وہ ان کے نزدیک خنزیر سے بھی بدتر ہو جاتا ہے۔
اُم المؤمنین حضرتِ سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللّٰه تعالیٰ عنہا اور تواضع:
اُم المؤمنین حضرتِ سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللّٰه تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں: تواضع کرنا افضل عبادت ہے

۔
حضرتِ سیدنا فُضَیل بن عیاض رحمۃ اللّٰهِ تعالیٰ علیہ اور تواضع: حضرتِ سیدنا فضیل بن عیاض رحمۃ اللّٰهِ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: تواضع یہ ہے کہ تم حق کے آگے جھک جاؤ اور اس کی پیروی کرو اور اگر تم سب سے بڑے جاہل سے بھی حق بات سنو تو اسے بھی قبول کرلو۔
حضرتِ سیدنا سلیمان بن داؤد علی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام اور تواضع:
حضرتِ سیدنا سلیمان بن داؤد علی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام صبح کرتے تو لوگوں کے حالات جاننے کے لئے ان کے چہروں میں غور کرتے، یہاں تک کہ مساکین کے پاس جا کر بیٹھ جاتے اور ارشاد فرماتے: مسکین، مسکینوں کے ساتھ بیٹھ گیا۔
حضرتِ سیدنا حسن رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ اور تواضع:
حضرتِ سیدنا حسن رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ نے فرمایا: تواضع یہ ہے کہ جب تم اپنے گھر سے نکلو تو جس مسلمان سے بھی ملو اسے اپنے آپ سے افضل جانو۔
حضرت سیدنا مجاہد رحمۃ اللّٰه تعالیٰ علیہ اور تواضع:
Published from Blogger Prime Android App
حضرتِ سیدنا مجاہد رحمۃ اللّٰه تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: اللّٰه عزوجل نے جودی پہاڑ کو سفینۂ نوح (علیہ الصلوٰۃ والسلام) کے ساتھ خاص فرمایا کیونکہ یہ دوسروں سے زیادہ عجز کا اظہار کرتا تھا اور حِرا پہاڑ کو اپنے محبوب صلَّی اللّٰه تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی عبادت کے ساتھ اس لئے خاص فرمایا کیونکہ یہ دوسرے پہاڑوں سے زیادہ تواضع کرتا تھا اور اللّٰه عزوجل نے آپ صلَّی اللّٰه تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے قلبِ اَطہر کو اس لئے دیگر مخلوق سے ممتاز فرمایا کیونکہ یہ عجز و انکساری میں ان پر فوقیت رکھتا تھا۔

*_595_* 🇵🇰🇵🇰🇵🇰

No comments:

Post a Comment