شہزادی فاطمہ الزھراء رضی اللہ عنہ کو انار بہت پسند تھے
واقعہ کچھ یوں ہے کہ ایک دن امیرالمومنین علی ابن ابی طالب رضی اللہ تعالی عنہ نے سیدہ فاطمه الزھرا رضی اللہ تعالی عنہ سے پوچھا کہ آپ نے کبھی کچھ نہیں مانگا آج کچھ مانگیے ہم عنایت کریں گے
تو سیدہ رضی اللہ تعالی عنہ نے انار کھانے کی خواہش ظاہر کی
امیرالمومنین رضی اللہ تعالی عنہ انار خریدنے کے لیے محنت مزدوری کرنے پہنچ گۓ اور کچھ دینار حاصل کر انار خریدا
جب انار خرید کر گھر کیطرف جانے لگے تو راستے میں سائل نے صدا لگائ میں بہت بھوکا ہوں مجھے کچھ کھانے کو دیجیے
امیرالمومنین رضی اللہ تعالی عنہ نے انار اس فقیر کو دے دیا
کیونکہ در علی رضی اللہ تعالی عنہ سے کوئ بھی سوالی خالی نہیں جاتا اور ساتھ ہی سیدہ رضی اللہ تعالی عنہ کی خواہش پر آبدیدہ ہو گۓ کہ خواہش پوری نہ کر سکا
بس گھر کے راستے کو چل پڑے
کہ سارا ماجرا سیدہ رضی اللہ تعالی عنہ کے گوش گزار کر دیں
جب گھر پہنچے تو دیکھتے ہیں کہ جناب سیدہ رضی اللہ تعالی عنہ انار سے بھری ٹوکری لیے کھڑی ہیں اور انار تناول فرما رہی ہیں
جناب امیرالمومنین رضی اللہ تعالی عنہ نے جب پوچھا کہ یہ انار کہاں سے آۓ
تو معلوم ہوا کہ یہ انار تو امیرالمومنین رضی اللہ تعالی عنہ کی طرف سے کوئی (اللہ کا فرشتہ) دیکر چلا گیا...
یہ بات سنتے ہی آپ نے سیدہ رضی اللہ تعالی عنہ سے سارا واقعہ بیان کیا
اور اللہ پاک کا شکر ادا کیا
یا اللہ تیری عظیم الشان کے صدقے میری اور تمام مومنین و مومنات کی مشکل کو آسان فرمائے۔“ آمین
No comments:
Post a Comment