چائے کی پتی میں رنگ ملانے والا چائے فروش 500 یونٹ کو 1500 یونٹ لکهنے والا میٹر ریڈر خالص گوشت کے پیسے وصول کرکہ ہڈیاں بهی ساتھ تول دینے والا قصائی خالص دودھ کا نعرہ لگا۔
کر پانی پاوڈر کی ملاوٹ کرنے والا گوالا.گاڑی کے اوریجنل سپیئر پارٹس نکال کر دو نمبر لگانے والا مستری بے گناہ کے ایف آئی آر میں دو مزید ہیروئین کی پوڑیاں لکهنے والا انصاف پسند ایس ایچ او گھر بیٹھ کر حاضری لگوا کرحکومت سےتنخواہ لینے والا مستقبل کی نسل کا معمار استاد کم ناپ تول کرکہ دوسروں کا حق کم کرکے پورا پیسہ لینے والا دکاندار.100 روپے کی رشوت لینے والا عام معمولی سا سپاہی.
معمولی سی رقم کے لیے سچ کو جهوٹ اور جهوٹ کو سچ ثابت کرنے والا وکیل دس روپے کے سودے میں ایک روپیہ غائب کر دینے والا بچہ آفیسر کے لیے رشوت لے جانے والا معمولی سا چپڑاسی.کھیل کے بین الاقوامی مقابلوں میچ فکسنگ کر کے ملک کا نام بدنام کرنے والا کھلاڑی دشمن ملک میں شہرت اور دولت کی خاطر ملک کی عزت خاک میں ملانے والا اداکار اور گلوکار ماں باپ کی عزت نیلام کرکے کئ لڑکوں کے ساتھ تعلقات رکهنے والی بیٹی ساری رات ننگا ناچ اور فحش فلمیں دیکھ کرفجر کو اللہ اکبر سنتے ھی سونے والا نوجوان کروڑوں کے بجٹ میں غبن کرکے دس لاکھ کی سڑک بنانے والا ایم پی اے لاکهوں غبن کرکہ دس ہزار کے ہینڈ پمپ لگانے والا جابر ٹهیکدار ہزاروں کا غبن کرکہ چند سو میں ایک نالی پکی کرنے والا ضمیر فروش ممبر صاحب مسجد کے ممبر پر بیٹها ھوا بے عمل مولوی پوری رات دلالی کرکہ فاحشہ کو 30 ہزار میں 5 ہزار دینے والا منحوس دلال.
غلہ اگانے کے لیے بهاری بهرکم سود پہ قرض دینے والا ظالم چودهری صاحب.زمین کے حساب کتاب و پیمائش میں کمی بیشی کرکے اپنے بیٹے کو حرام مال کا مالک بنانے والا پٹورای اور اپنے قلم کو بیچ کر پیسہ کمانے والا صحافی هر ایک سوچتا هے که اس ملک نے همیں کیا دیا هے, کبهی هم نے اپنےاپنےضمیر میں جھانک سوچها هے که هم نے ملک کو کیا دیا هے؟
ذرا نہیں پورا سوچئیے اپنا جواب ضرور لکھیے.
No comments:
Post a Comment