HD

Wednesday, 15 May 2019

خیبر پختون خواہ میں 5 ضلعے شہروں پر مشتمل ہے

خیبرپختونخواہ میں 5 ضلعے شہروں پر مشتمل ھے باقی سارا صوبہ  چھوٹے ضلعوں اور دیہات پر مشتمل ھے
انسان کی سب سے پہلے بنیادی ضرورت صحت ھوتی ھے خیبرپختونخواہ میں ڈاکٹر جب پریکٹس کرتے ہیں تو وہ صوبے کے صدر مقام پشاور یا اس پاس کے پانچ بڑے ضلعوں میں ڈیوٹی اور کلینکس کرتے ہیں
اسی طرح  کوہاٹ بنوں سے لیکر ڈی ائی خان تک کے لوگوں کے ساتھ بھی ایسا ھو رہا ھے
جبکہ دور دراز کے لوگ اپنے ابائی علاقوں میں اچھے ڈاکٹروں سے محروم رہتے ہیں
ضلع دیر اور چترال سے غریب لوگ معمولی علاج کے لئے پشاور جانے پر مجبور ھوتے ھیں  حلانکہ انہی ضلعوں سے تعلق رکھنے والے قابل اور کوالیفائیڈ ڈاکٹرز موجود ھوتے ھیں مگر وہ پشاور اور باقی بڑے شہروں میں ڈیوٹی کرتے ہیں
اب صوبائی حکومت نے ایک اچھا اقدام اٹھایا ھے کہ ڈاکٹرز کے تبادلے ان کے ڈومیسائل والے ضلعوں میں کر دیا جائے گا تاکہ دور دراز کے لوگوں کو بھی ان کے لوکل ہسپتالوں میں اچھے ڈاکٹرز میسر ھو
مگر ڈاکٹرز کو یہ فیصلہ منظور نہیں کیونکہ ان کو انسانیت کی خدمت سے کوئی سروکار نہیں وہ پیسے کی خاطر انسانی جانوں سے کھیلتے ہیں ان کا مذہب صرف پیسہ کمانا ھے 
دواساز کمپنیوں سے ساز باز کرکے عوام کو دو نمبر ادویات لکھتے ہیں اور انہی کمپنیوں سے لاکھوں کروڑوں کمیشن لیتے ہیں ۔
ھم سب کو چاہئے کہ مافیا ڈاکٹرز کے خلاف ایک مظبوط کمپئن چلائیں اور حکومت کا ساتھ دے کر ان مافیا کو شکست دیں۔

No comments:

Post a Comment