پاکستان تحریک انصاف حکومت کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد یہی گلہ کیا کہ پچھلی حکومت نے حکومتی خزانے میں کچھ ہیں چھوڑا جس کی وجہ سے ملک میں مالی بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
اس حوالے سے ایک کالم نگار منیر احمد بلوچ نے اپنے کالم میں مبینہ طور پر سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کو اسلام آباد کی ایک محفل میں رات گئے قہقہہ لگاتے ہوئے فرمانے لگے کہ ہم نے عمران خان کو اس قدر پھنسا دیا ہے کہ اسے سمجھ ہی نہیں آئے گی کہ اسے کرنا کیا ہے۔
ابھی تو وہ 30 ہزار ڈالر قرضوں کا رونا رو رہا ہے، اس کی اصل چیخیں تو اُس وقت نکلیں گی جب اسے سی پیک کا وہ 30 ارب ڈالر سود سمیت چین کو ادا کرنا ہو گا جو ہم اب تک خرچ کرچکے ہیں اور جس کا چند برسوں بعد ہی سود اس قدر زیادہ ہو جائے گا کہ عمران خان کو کہیں بھی بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا اور وہ خود چاہے گا کہ اسے نکال دیا جائے۔ لیکن اس قت ہم سب مل کر اس کا تماشہ دیکھیں گے۔
تب یہ ہو گا کہ تبدیلی اور نئے پاکستان کا کانٹا اس وقت تک نگل چکا ہو گا اور اس کے بعد پھر وہی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پر مشتمل دو پارٹیوں کا سلسلہ ملک میں ایک اچھی سیاست کے لیے دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ کالم نگار منیر احمد بلوچ کے کالم میں بظاہر تواحسن اقبال کا نام نہیں لیا گیا لیکن وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا منصب گذشتہ دور حکومت میں احسن اقبال کے ہی پاس تھا
No comments:
Post a Comment