HD

Friday, 27 July 2018

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ھے

کیپٹن راجہ محمد سرور شہید
.
شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی
حیات ہے،
ملک کا سب سے بڑا عسکری اعزاز نشان حیدر پانے والے قوم کے پہلے سپوت
اور پنجاب رجمنٹ کے بہادر افسر کیپٹن راجہ سرورشہید ضلع راولپنڈی کے ایک گاؤں سنگھوری میں1910 ءمیں پید ا ہوئے۔
انہوں نے 1944 ءمیں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔
27 جولائی 1948ء کے دن کیپٹن سرور اوڑی سیکٹرمیں اپنے چھ فوجیوں کے ہمراہ دشمن کے مورچے کے قریب پہنچے
اور دستی بموں سے ان کے خودکار ہتھیارخاموش کراتے ہوئے انہیں بھاری نقصان پہنچایا۔
زخموں کی پروا کئے بغیر اس بہادر سپوت نے اپنے شہید بندوقچی کی گن اٹھائی اوردشمن پر گولیاں برساتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
1956ء میں جب پاکستان میں عسکری اور شہری اعزازات کا آغاز ہوا تو انہیں حکومت پاکستان کا سب سے بڑا عسکری اعزاز نشان حیدر دیئے جانے کا فیصلہ ہوا۔ 3 جنوری 1961ء کو یہ اعزاز ان کی بیوہ محترمہ کرم جان نے صدر پاکستان محمد ایوب خان کے ہاتھوں وصول کیا۔
مادروطن کی خاطربیرونی دشمنوں کےخلاف لڑنے والے کیپٹن سرور شہید
آج دہشتگردوں اور اندرونی چیلنجز
سے نبردآزماپاک فوج کے جری سپوتوں کےلئے بہادری کی روشن مثال ہیں۔

#صباء_نور_کشمیری

No comments:

Post a Comment