HD

Thursday, 31 May 2018

ایک خوبصورت نوجوان علی بنات

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُون..
ایک خوب صورت نوجوان علی بنات بھی یہ عارضی دنیا چھوڑ گیا ۔
32 سالہ علی ایک مال دار آسٹریلیا سڈنی کا  مسلمان ، دنیا جہان کی رنگینیاں اس کے پاس مگر دین سے کوسوں دور تھا ۔
اپنی وفات سے تین سال قبل کینسر کا مرض تشخیص ہوا جس نے اس کی ساری زندگی ہی بدل تھی ۔
اب وہ رنگ رلیوں میں مگن علی نہیں تھا بلکہ پانچ وقت کا نمازی اور غریبوں کا درد لے کر ان کی مدد کرنے والا علی بن گیا ۔
کینسر کی تشخیص کے بعد ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ مزید 7 ماہ تک زندہ رہ سکتا ہے مگر اللہ رب العزت کو کچھ اور ہی مقصود تھا ۔
کینسر کو اس نے اللہ عذاب نہیں بلکہ "تحفہ " کہا کہ اس کینسر نے اس کی زندگی بدل کر رکھ دی ۔
اس نے اپنے گھر کا دورہ کرایا تو نایاب قسم کے جوتے اس کے کمرے کی زینت تھے ۔ ایک باتھ روم میں پہننے والی معمولی چپل کی قیمت 700 ڈالر تھی ۔ ایک بریسلٹ دکھلایا جس کی قیمت 60000 ڈالر تھی ۔ اس کے علاؤہ بیش قیمت گھڑیاں جو ہر وقت اس ہاتھوں کی زینت بنتیں۔
اس کے گھر سے باہر نکلے تو اس کی چمچماتی گاڑی فیراری سپائڈر نظر آئ جس کی مالیت 600000 ڈالر تھی۔
اس سے پوچھا گیا کیا ان سب کے چھوٹنے کا غم ہے ۔
کہنے لگا نہیں خوشی ہے ان آلائشوں کو چھوڑ کر اپنے رب سے ملاقات کرنے جا رہا ہوں ۔
ڈاکٹروں نے اسے 7 ماہ تک زندہ رہنے کی امید دلائی مگر میرے رب نے اسے تین سال تک زندگی کا شاندار موقع دیا ۔
اس دوران اس نے اپنی تمام جمع پونجی افریقہ میں مقیم نادار لوگوں کے گھروں کی تعمیر کروائے ، ان کے لئے صحت کے مراکز بنائے ، بچوں کے لئے سکول ۔۔۔۔۔ اور جہاں جہاں کسی کو مالی مدد کی ضرورت ہوتی تو اس کی بذات خود مدد کرتا ۔
اس سلسلے میں اس نے اپنی ایک تنظیم Muslims Around The World یا MATW بنائ اور اپنی دولت لوگوں میں تقسیم کرنے خود جاتا ۔
کسی نے پوچھا کینسر کے مرض میں جو درد ہوتا ہے کیا اس کے لئے کوئ دوائ لیتے ہو ۔
خوب صورت جواب دیا
" اس کے لیے سبحان اللہ بہترین دوائ ہے " ۔
اس نوجوان نے اپنی زندگی پلٹی تو رب رحمان نے اسے اپنے پاس بلایا تو اس بابرکت مہینے رمضان المبارک میں ۔۔۔!!!!!
اللہ تعالیٰ علی بنات پر کروڑہا رحمتیں نازل کر کے اپنی جنتوں کا مہمان بنائے۔
آمین..

No comments:

Post a Comment