HD

Sunday, 18 February 2018

خلیج عرب کا سب سے بڑا مندر تعمیر

ابو ظہبی میں خلیج عرب کا سب سے بڑا مندر تعمیر

افتتاح بھارتی وزیر اعظم نریندر سنگھ مودی نے کیا,اس سے پہلے سعودی عرب بھی مودی کو سب سے بڑا سول شہری اعزاز دیا تھا

لگتا ہے کہ عرب حکمرانوں کے نزدیک مودی سے بڑا کوئی اور امن کا پرچارک ہے ہی نہیں

بائی دی وے ... یہ وہی نریندر سنگھ مودی ہے نا جو بابری مسجد انہدام کمیٹی یعنی گرانے والی کمیٹی کا سربراہ تھا ... مسجد گرانے والے کے ہاتھوں مندر کا افتتاح بہت ہی موزوں انتخاب ہے عرب حکمرانوں کا

مودی کے ساتھ افتتاح کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ کا ہونہار بیٹا شیخ شلطان ہے۔ مزے کی بات ہے کہ شیخ نے نہ صرف مندر کا افتتاح کیا بلکہ اس کی بیوی اپنے سر پر ہندوؤں کی مقدس کتاب رامائن رکھے مندر میں داخل ہوئی۔
واہ واہ واہ واہ واہ ... کیا منظر ہوگا کہ ایک مسلم عورت, شاہی خاندان کی بہو سر پر رامائن اٹھائے بتوں کے أگے جھکی ہو گی

اس مندر کیلئے ابوظہبی میں زمین وہاں کے کراؤن پرنس شیخ محمد بن زائد نے عطا کی تھی اور جیسا مندر ابوظہبی میں بنا ہے، ویسا انڈیا کے پرائم منسٹر کا ہاؤس بھی نہیں ہوتا۔

غور طلب ہے کہ دبئی میں شیو اور کرشن مندر کے علاوہ اکشر دھام کی سوامی نارائن تنظیم کی مذہبی عبادت گاہ، گردوارہ اور گرجا بھی ہیں جبکہ یہاں پہلا ہندو مندر سنہ 1958 میں بنا تھا اور یہ ایک مسجد کے قریب ہے۔

No comments:

Post a Comment