HD

Thursday, 12 February 2026

 جامشورو کے کھوسہ گاؤں میں اپنی فیملی کے  ساتھ مقیم صابرہ نامی خاتون کا زیادتی کے بعد بے دردی  سے قتل کیا

ضلع جامشورو کے کھوسہ گاؤں میں اپنی فیملی کے 
ساتھ مقیم صابرہ نامی خاتون کا زیادتی کے بعد بے دردی 
سے قتل کیا جانا بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے 
مقتولہ صابرہ خاتون تین بچوں کی ماں تھی جو اپنے 
بچوں کی گزر بسر کے لیے محلہ کے گھروں میں 
کپڑے فروخت کرتی تھی مگر علاقے کے وحشی درندوں کی 
درندگی کا شکار ہو گئی۔ مظلوم خاتون کے 
ہاں ایک اور بچے کی ولادت بھی ہونے والی تھی۔
Published from Blogger Prime Android App
صابرہ کی مظلومیت پر خاموشی 
درحقیقت ظالموں کا ساتھ دینے کے برابر ہے 
یہ گھناؤنا ظلم کرنے والے کوئی بھی زبان بولتے ہوں 
یا ظلم کرنے والے کسی بھی قبیلے سے تعلق رکھتے ہوں 
انہیں کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔

غیرت مند معاشرے میں خواتین کی عزت مشترکہ ہوتی ہے لہٰذا تمام غیور اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں سے درخواست ہے کہ اس معاملے پر آواز بلند کریں۔ سندھی بھائیوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ حوا کی کمزور  بیٹی کے قاتلوں ، اوباش اور سفاک ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے متاثرہ خاندان کی مدد کریں۔

سندھ حکومت سے مطالبہ ہے کہ قتل کے مرتکب ایف آئی آر میں نامزد پانچ نامزد وحشی درندوں کو گرفتار کرکے ایسی عبرتناک سزا دی جائے کہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں اور آئندہ ایسے واقعات کا سدباب ہو سکے۔

No comments:

Post a Comment