آئس ( شیشہ) کیا ہے ؟
نشہ کرنے والا آئس (شیشہ) عام طور پر میتھمفیٹامائن (methamphetamine) کو کہا جاتا ہے، جو ایک انتہائی نشہ آور اور خطرناک منشیات ہے۔ یہ ایک مصنوعی مادہ ہے

جو مرکزی اعصابی نظام کو متحرک کرتا ہے اور اس کا استعمال کرنے والے کو عارضی طور پر توانائی، چستی اور خوشی کا احساس دیتا ہے۔ تاہم، اس کے طویل مدتی استعمال سے صحت پر شدید منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، جن میں ذہنی اور جسمانی صحت کی خرابی، لت، اور موت بھی شامل ہو سکتی ہے۔
یہ مادہ عام طور پر شفاف یا نیلے رنگ کے کرسٹل کی شکل میں پایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے اسے "آئس" یا "شیشہ" کہا جاتا ہے۔ اسے تمباکو کے ساتھ پینے، انجیکشن لگانے یا سونگھنے کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے۔
میتھمفیٹامائن کا غیر قانونی استعمال دنیا بھر میں ایک بڑا سماجی اور صحت کا مسئلہ ہے، اور اس کی خرید و فروخت اور استعمال پر سخت قانونی پابندیاں عائد ہیں۔
آج کل ایسے فروخت ہوتا ہے جیسے الو پیاز اور ٹماٹر
آئس ایک ایسا نشہ ہے جس کے پہلی بار استعمال سے انسان کے اندر خوشی کے ہارمونز انتہائی ایکٹیو ھو جاتے ہیں۔
جس سے انسان انتہائی خوشی محسوس کرتا ہے۔
آئس کا نشہ 36 سے 72 گھنٹے تک ہوتا ہے۔
اور وہ انسان 72 گھنٹوں تک جاگتا رہتا ہے۔
پہلی دفعہ انسان کو آئس استعمال کرنے سے جو لذت اور خوشی محسوس ہوتی ھے وہ آہستہ آہستہ کم ہو جاتی ہے۔
اور اس کے ساتھ انسان آئس کی ڈوز پے ڈوز بڑھاتا جاتا ہے تاکہ وہ پہلے والی خوشی محسوس کر سکے۔
کسی بھی نشے سے انسان کے اندر رشتے کی تمیز نہیں رہتی مگر آٸس ایک خطرناک چیز ھے جو وقت کے ساتھ ساتھ انسان کی ہڈیوں کو پکڑ لیتی ہے۔
آئس استعمال کرنے والے انسان پر بھروسہ کرنا بیوقوفی ہے۔
آئس استعمال کرنے والے انسان کے ہاتھوں سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے جب وہ نشے کی حالت میں ہو۔
پوسٹ لگانے کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان نسل اس سے دور رہیں اپنے اور اپنے پیاروں کے خاطر ۔ اب ھم سب کا فرض بنتا ھے کہ اس ناسور کے
خلاف آواز اٹھائیں.
No comments:
Post a Comment