HD

Tuesday, 20 December 2022

اچھے الفاظ پر انسان کا کچھ بھى خرچ نہیں ہوتا ۔ لیکن انسان کو بہت کچھ حاصل ہوتا ہے۔۔

﷽ ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ

** صبـــح بــخیـــر زنـــدگـــی  ***

اچھے الفاظ پر انسان کا کچھ بھى خرچ نہیں ہوتا ۔ لیکن انسان کو بہت کچھ حاصل ہوتا ہے۔۔ الفاظ ہى انسان کو پسندیدہ یا ناپسندیدہ بناتے ہیں اور الفاظ خوشبوکى طرح ماحول کو معطر کرتے ہیں۔۔

الفاظ روتے ہوئے کو ہنسا دیتے ہیں۔۔ الفاظ ہی ہنستے ہوئے کو رُلا دیتے ہیں۔۔ الفاظ ہی بولنے پر مجبور کرتے ہیں۔۔۔ الفاظ ہی خاموش کر وا دیتے ہیں۔۔۔
الفاظ ہی دل چیر دیتے ہیں۔۔۔ الفاظ ہی دِل جیت لیتے ہیں۔۔۔الفاظ ذائقہ رکھتے ہیں۔ بولنے سے پہلے کچھ چکھ لیا کریں کہ آپ کے الفاظ سُننے والےکو کون سا ذائقہ چکھائیں گے۔۔

غصّے کی حالت میں کبھی بھی بُرے  الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔۔۔ تھوڑی دیر میں آپ کا غصہ تو اُتر جائے گا۔۔ لیکن کسی کو آپ کے لفظوں سے لگے زخم شاید تمام عمر نہ ٹھیک ہو سکیں
Published from Blogger Prime Android App
عموما" ایک جملہ سننے کو ملتا ہے کہ  منہ پر بولنے والے دل کے صاف ہوتے ہیں۔ ایسی دل کی صفائی سے کیا فائدہ ؟؟ جو دوسروں کے دل کو الفاظ کے نشتر چبھو کر زخمی کر دے ۔۔

 کچھ باتوں کا بوجھ خود اٹھا کر دوسروں سے درگزر کا معاملہ اختیار کریں۔۔۔ تاکہ اللّٰہ رب العزت کی رضا اور خوشنودی حاصل ہو سکے۔۔۔ 

اے اللّٰہ  ہمارے ہاتھوں اور زبان سے سب کو محفوظ فرما۔۔۔ ہماری آنکھوں میں حیاء دلوں میں اپنا خوف اور زبان پر خیر کے کلمات جاری فرما۔۔ ہماری ہر قسم کے شر اور فتنہ و فساد سے  محفوظ فرما۔۔

 ہمیں کسی کی بُرائی غیبت اور بد زبانی ، اور دل شکن الفاظوں کی ادائیگی سے محفوظ فرما۔۔۔اے اللّٰہ ہمیں بلند مرتبہ شان و عزت عطا فرما۔۔ اور ہماری تمام عبادات اور ہر دعا منظور فرما ۔۔اور  ہمارے تمام دوست احباب  پر رحمتوں کی بارش فرما۔۔

*** آمیـــن ثمہ آمین یا رب العالمین ***

No comments:

Post a Comment