HD

Friday, 25 November 2022

ہماری عورتوں کو سردیاں کیوں پسند ہیں ۔۔۔؟

ہماری عورتوں کو سردیاں کیوں پسند ہیں ۔۔۔؟

(1) خاوند کی پوری قمیض استری کرنے کی بجائے ، صرف کالر ہی استری کرنا پڑتا ہے ۔ 

(2) فریج میں جگہ بنانے اور دودھ سالن آٹا ، اس میں سنبھالنے کی اذیت سے بچ جاتی ہیں ۔

(3) گھر آئے 35 مہمانوں کو 12x12 کے کمرے میں ، آرام سے سلا سکتی ہیں ۔
Published from Blogger Prime Android App
(4) مونگ پھلی کھا کر اس کے چھلکے کمرے میں بکھیرنے کی پاداش میں ، اپنے خاوند کی سرزنش کر سکتی ہیں ۔

(5) خاوند کو اپنی ناراضگی دکھانے کے لئے ، موٹے کھیس سے اپنا منہ ڈھانپ کر بیٹھ سکتی ہیں ۔
(6) کھانا بناتے وقت اپنے گٹے گوڈوں کی ٹکور مفت ہی میں کر سکتی ہیں ۔

(7) اپنے خاوندوں کو تیرہ چودہ دنوں تک ، ایک ہی جوڑے میں آفس بھیج سکتی ہیں ۔

(8) گھر میں تین کی بجائے ، صرف دو  ٹائم کھانا بنا کر اپنی تھکاوٹ کم کر سکتی ہیں ۔

(9) ایک دن ساگ بنا کر ، آٹھ دن کے لئے کوئی اور سالن بنانے کے جھنجٹ سے آزاد ہو سکتی ہیں ۔

(10) دھوپ میں بیٹھ کر ایک دوسرے کی جوئیں نکالتے وقت ، انہیں اپنا  شکار آسانی سے نظر آ جاتا ہے

No comments:

Post a Comment