یہ عجیب فلسطینی نوجوان ہے. اسکی والدہ کو کووڈ 19 تشخیص ہوا اور ہسپتال داخل ہو گئیں. ظاہر ہے ملنے جلنے پر پابندی تھی. یہ بندہ روزانہ دیوار پر چڑھ کر اپنی ماں کی کھڑکی تک پہنچ جاتا اور وہاں بیٹھا اسکی دلجوئی کرتا رہتا،جب تک وہ سو نہ جاتی.... یہ کام وہ کئی ہفتوں تک کرتا رہا. حال ہی میں یہ خوش نصیب خاتون ہمیشہ کیلئے سو گئی ہیں.... اللھم اغفر لھا وارحمھا واعف عنھا و ادخلھا الجنت الفردوس...
اللہ اس سعادت مند نوجوان کو بھی دنیا و آخرت میں بہترین جزاء عطا فرمائے... آمین
ذوالحجہ کے ان مبارک ایام میں والدین کے ساتھ خصوصی حسن سلوک کریں. جو فوت ہو چکے ہیں انکی خاطر خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں اور اس نیت سے زیادہ سے زیادہ نیکیاں کریں کہ انکا اجر فوت شدہ والدین کو بھی ملے گا.
(واقعہ ایک انگریزی پوسٹ سے ترجمہ شدہ ہے)
نوٹ:
اس حوالے سے یہ بتاتا چلوں کہ جو حدیث پیش کی جاتی ہے کہ والدین کی طرف محبت سے دیکھنے کا اجر مقبول حج کے برابر ہے، یہ موضوع ہے، یعنی جھوٹی اور گھڑی ہوئی. یہ اسلیے بتایا کہ انگریزی پوسٹ میں اسکا حوالہ موجود ہے
(ڈاکٹر رضوان اسد خان)
No comments:
Post a Comment