HD

Saturday, 23 May 2020

سعودی عرب کے کرفیو کے بارے میں کچھ ضروری ہدایات اردو زبان میں

سعودی عرب کے کرفیو کے بارے میں کچھ ضروری ہدایات اردو زبان میں....

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سعودی حکومت کی طرف سے جاری کیا گیا کرفیو نوٹیفکیشن جس کے مطابق آج سے 4 شوال تک پورے سعودی عرب میں 24 گھنٹے کیلئے کرفیو نافذ ہوگا
اس میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی اور نہ ہی سابقہ ایام کی طرح بلاک کے اندر نقل و حرکت یا اشیاء خوردونوش کیلئے جانے کی اجازت ہوگی خواہ دکان یا سوپر مارکیٹ بلاک کے اندر پائی جائے
اشیاء خوردونوش اور گھر کے ضروری سامان لینے کیلئے کرفیو پاس کا ہونا ضروری ہے
حکومتی سیکیورٹی اداروں کی طرف سے ہر شخص کو گھریلو سامان یا اشیاء خوردونوش کیلئے ہفتے میں 4 گھنٹے کا کرفیو پاس جاری کیا جا سکتا ہے

یہ کرفیو پاس کی ریکوسٹ ( توکلنا ایپ ) سے اپلائی کر سکتے ہیں
آپ کی ریکوسٹ اپروول ہونے کے بعد آپ کو میسج موصول ہوگا 
جس میں آپ کو نقل مکانی کی حدود اور وقت بتایا جائے گا

یاد رہے کرفیو کے خلاف ورزی کی صورت میں اس کا جرمانہ 10 ہزار ریال فی کس ہے

اللّٰہ تعالیٰ ہمارے آپ کے اور تمام مسلمانوں کے روزے اور عبادات قبول فرمائے آمین 
اور امت مسلمہ اور پوری دنیا کو اس وبا سے نجات عطا فرمائے آمین یارب العالمین

No comments:

Post a Comment