HD

Wednesday, 20 May 2020

پوچھ لو کہ کیا ہوا میری زندگی کو ؟

بس اتنا چاہتی ہے وہ
کہ اگر وہ بیمار ہے تو آپ پیشانی پر ہاتھ رکھ کر پوچھ لو کہ کیا ہوا میری زندگی کو ؟ یہ چند الفاظ اس کی طبیعت ٹھیک کرنے کیلیے شاید کافی ہیں ان مہنگے دوائیوں سے جو ڈاکٹر اسے لکھواتا ہے .
اور تم غصہ میں کہہ دیتے ہو کہ ایک تو تیرا روز کا مکر ٹھیک نہیں ہوتا اور کام چوری کی وجہ سے بیماری کا بہانہ کرتی ہو۔
اور کیا چاہتی ہے وہ بس یہی کہ جب سارا دن گرمی میں کچن میں خوار ہو کر وہ آپ کے سامنے کھانا رکھ لیتی ہے اور آپ کھا کر کہیں کہ واہ مزہ آگیا اور وہ خوش ہو کر کہے کہ لیجیے اور لیجیے ۔ 

وہ اگر چاہتی ہے کہ بازار میں اپنے لئے شاپنگ کرتے ہوئے آپ کیلیے ایک سوٹ یا جوتا پسند کرے اور آپ کہیں کہ کیا بہترین انتخاب ہے آپ کا ، تو کیا یہ بہت بڑی مانگ ہے ؟بتائیے نہ اگر وہ غصے میں ہے اور تم اس کی بات سن لو گے اور اس کو گلے لگا .
کر اسے دلاسہ دوگے تو کیا اس سے آپ کی مردانگی پر فرق پڑے گا ؟کیا ہمیشہ وہ غلط ہوتی ہے اور تم ٹھیک ہوتے ہو ؟ کیا بڑاپن نہیں دیکھا سکتے کہ اس کا ماتھا چوم کر کہو کہ میں غلط ہوں میری جان بس ناراضگی ختم کرو نہ ۔
ہاتھ اٹھاتے وقت یہ کیوں بھول جاتے ہو کہ اس سے آپ اپنی غلطی کو درست ثابت نہیں کر سکوگے اور جب معاملہ بات کرکے حل ہو سکتا ہے تو ہاتھ سے بات کرنا کونسی دانشمندی ہے ۔
کیا ان کا نام پیار سے پکارنا ، چھوٹی چھوٹی باتوں پر کملیمنٹ دینا ، ہر عام موقع کو خاص بنانے کی کوشش کرنا ، بارش برستی ہو اور اس کا ہاتھ پکڑنا اور اسے صرف اتنا کہنا کہ یہ بارش گواہ ہو میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں ،

 کیا یہ مشکل ہے ؟
کیا ٹی وی ، اخبار سے نظریں ہٹا کر ایک بار پیار سے اپنے شریک حیات کو دیکھنا اور مسکرانا مشکل ہے ؟
کھانا وہ بناتی ہے ، پیش بھی وہ کرتی ہے اگر کسی دن اپنے ہاتھ سے اس کے پلیٹ میں تھوڑا سا کھانا ڈال دوگے یا کسی دن اپنی پلیٹ سے تھوڑا سا اس کی پلیٹ میں ڈال کر کہوگے کہ تم کھا .
لو تو کوئی انا کو ٹھیس پہنچے گی ؟ایسی کونسی قیامت آئے گی اگر کہوگے کہ آج تو تم بہت اچھی لگ رہی ہو ۔ یہ سوٹ تم پر ججتا ہے ، 

چوڑیاں اچھی لگ رہی ہے ، یہ کلر کمبینیشن اچھا ہے ؟
کتنا آسان ہے ایک عورت کا دل جیتنا اور کتنا مشکل بنایا ہے ہماری لاپرواہی نے ہمارے جھوٹے غرور نے ، مردانگی نے انا نے ۔

No comments:

Post a Comment