HD

Monday, 18 May 2020

پہلے ‏ ‏پاکستان ‏ ‏میں ‏ ‏فیس ‏بک ‏ ‏پڑہ ‏لکھا ‏طبقہ ‏استعمال ‏کر ‏رہا ‏تھا ‏

شروع شروع میں فیس بک پاکستان میں پڑھا لکھا اور سنجیدہ طبقہ استعمال کرتا تھا اس وجہ سے فیس بک پہ اچھی اور معیاری پوسٹیں پڑھنے کو ملتیں تھیں ۔ 

اب موبائل انٹرنیٹ عام ہونے کی وجہ سے فضول ترین اور ذہنی بیمار طبقہ بھی فیس بک پہ امڈ آیا ہے ۔ اب بھی اچھی سوچ کے مالک اور پڑھے لکھے لوگوں سے معیاری تحریں پڑھنے کو مل جاتیں ہیں ۔ لیکن ایسے افراد کی تعداد بہت کم ہے ۔ 

جب کہ جاہل اور ذہنی بیمار لوگوں کی تعداد کا فیس بک پہ روز بہ روز تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ ایسے ذہنی بیمار لوگوں کی پوسٹیں زیادہ تر مندرجہ ذیل فضول قسم کے سوالات پہ مشتمل ہوتیں ہیں ۔ 

1۔ آپکی بیٹری کے مطابق میری شادی کے کتنے چانسز ہیں؟
2۔ اسوقت کون کون جاگ رہا ہے اور جاگنے کی وجہ؟
3۔ اسوقت آپکو کونسی بات پریشان کر رہی ہے، دل کا بوجھ ہلکا کر لیں۔

4. کبھی دعا میں کسی کو مانگا ہے ؟
5. پاکستان کا قومی سالن کونسا ہے؟
6. کسی پاکستانی ڈرامے کا نام لکھیں، ساتھ لکھیں کمبل میں، جیسے میرے پاس تم ہو...

7. بابا جی نے کہا میرے والی نہیں ملی تو تیرے والی کا کیا بتاؤں ؟
8۔ اگر میں دانش جتنا پیار کروں تو بات کرو گی؟
9۔ کسی کرونا وائرس کو مینشن کریں؟
10۔ ‏پلیز لمبی لمبی مت چھوڑنا،‏ بچپن میں کتنے پیسے لیکر سکول جایا کرتے تھے۔

11۔ وہ یہ پوچھنا تھا آپ لوگ گروپ میں کیسے آتے ہیں؟
میرا تو اپنا ہیلی کاپٹر ہے۔ 
12۔ کیا اپ 20 ہزار رپیہ کے لیئے مجھے Thappar مار سکتے ہو ؟
13۔ اس وقت آپ کے سر پہ جو ڈوپٹہ ہے اسکا Colour کونسا ہے؟
14۔ آدھی رات کو بھوک کس کس کو لگ جاتی ہے؟
15۔ مونچھوں والے لڑکے ٹھرکی ہوتے ہیں یا کلین شیو والے؟
16۔ جاگنے کی وجہ نہ بتاؤ بس اتنا بتاؤ سوۓ کیوں نہیں.. ؟؟
17۔ پوری ایمانداری سے اپنی گیلری سے فوٹو نمبر 1 کمنٹ کریں۔

 18۔ بِنا تحقیق من گھڑت احادیث شئیر کرنا

یہ چند مثالیں ہیں ۔
 اس کے علاوہ بھی بے شمار پوسٹیں ان ذہنی بیمار قسم کے لوگوں کی طرف سے بڑی تعداد میں کیں جاتیں ہیں۔ لہذا اگر آپ چاہتے ہیں کہ ان ذہنی بیمار لوگوں کی بیماری کا اثر آپ کی سوچ پہ نہ پڑے اور آپ کی سوچ سنجیدہ اور بہترین ہو تو آج سے ایسی پوسٹیں کرنے والے افراد کو فوری طور پہ بلاک کردیں ۔ تاکہ آپ کی سوچ کو کوئی ایسی گھٹیہ اور فضول سوچ والا شخص متاثر نہ کرسکے..🙇

No comments:

Post a Comment