HD

Friday, 24 April 2020

لیک ‏بالٹی ‏کیا ‏ ‏ھے ‏

لیک بالٹی

1- آپ (خاتون) حجاب کر رہی ہیں لیکن میک اپ کے ساتھ اور آپکا عبایا سٹائلش اور  بہت تنگ ہے (یہ لیک بالٹی ہے)

2- اور آپ (مرد) داڑھی کو چہرے پر سجایا ہوا ہے لیکن نظریں جھکی ہوئی نہیں ہیں (لیک بالٹی)

3- تمام عبادات ٹائم پر انجام دے رہے ہیں لیکن ریاکاری کے ساتھ (لیک بالٹی)

4- باہر دوستوں کے ساتھ بہت نرم لہجہ اور رویہ لیکن گھر میں ماں، باپ، بیوی اور بچوں کے ساتھ بداخلاقی (لیک بالٹی)

5- مہمانوں کی بہت آو بھگت
 اور خدمت لیکن ان کے جانے کے بعد ان کی غیبت (لیک بالٹی)

6- صدقہ بہت زیادہ نکالنا لیکن 
اس کے ساتھ ساتھ فقراء کو طعنے تنکے دینا (لیک بالٹی)
7- تہجد اور قرآن کثرت سے پڑھنا
 لیکن رشتہ داروں سے قطع تعلق (لیک بالٹی)

8- روزہ رکھ رہے ہیں بھوک اور پیاس کی سختی کو برداشت کر رہے ہیں لیکن 
اس دوران بداخلاقی اور توہین بھی کر رہے ہیں (لیک بالٹی)

9- دوسروں کے ساتھ نیکی کر رہے ہیں
 لیکن کسی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے نہ کہ رضاے الہی کے لئے (لیک بالٹی)

10- فیس بک پر لا تعداد بہترین پوسٹیں اور ان پر لا تعداد لائیک اور کمنٹس لیکن 
سب شہرت کے لئے نہ کہ اللّه کے لیے (لیک بالٹی

No comments:

Post a Comment