HD

Sunday, 1 March 2020

حضرت کلثوم رضی اللہ عنہ

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی ایک بیٹی حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا بھی تھیں جن کی شادی خلیفہ دوم حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ ہوئی)))

اگر عمر رضی اللہ عنہ کے علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ اختلاف ہوتے تو کیا علی رضی اللہ عنہ انہیں اپنا داماد بناتے?

علی رضی اللہ عنہ نے حضرت فاطمہ کے انتقال کے بعد مختلف شادیاں کیں جن میں سے پیدا ہونے والے بیٹوں کے نام خلفائے راشدین کے ناموں پر رکھے گئے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی اولاد اور اولاد کی اولاد میں آپ کو ابوبکر، عمر، اور عثمان کا نام نظر آئے گا,,,

حسن ابن علی کے دو بیٹوں کے نام ابوبکر اور عمر تھے۔حسین ابن علی کے دو بیٹوں کے نام عمر اور علی تھے۔علی ابن حسین ابن علی کے دو بیٹوں کے نام عمر اور عثمان تھے::محمد الباقر ابن علی ابن حسین ابن علی کی پوتی کا نام عائشہ تھا ..

اور ان کے پوتے موسی الکاظم کے بچوں میں سے ابوبکر,,, عمر اور عائشہ کے نام نظر آتے ہیں۔خلفائے راشدین کی عزت علی اور ان کی اولاد نے اس طرح کی کہ سات پیڑیوں تک اپنے بچوں کے نام ابوبکر، عمر، عثمان اور علی پر رکھتے رہے:::""
نہ تو باغ فدک کا کوئی جھگڑا ہوا، نہ ہی لاکھوں صحابہ آپسی جنگوں میں شہید ہوئے، اور نہ ہی کسی نے منبر پر بیٹھ کر کسی کو گالیاں دیں۔۔۔کیونکہ اگر ایسا ہوا ہوتا تو مسلمانوں کی سلطنت یورپ تک نہ پھیلتی,,
سب صحابہ آپس میں بھائیوں کی طرح رہے، لیکن تاریخ کے قذاقوں نے تاریخ کے اوراق میں لوٹ مار کرکے تاریخ کو مسخ کرڈالا,,
لہذا خدارا:
صحابہ کے خلاف ایسی ہر وہ بات مسترد کردیں جن سے ان کے کردار کی تحقیر کا پہلو نکلتا ہو۔ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تربیت یافتہ تھے، کیا ان کا کردار کمزور ہوسکتا تھا؟ ہرگز نہیں، خدا کی قسم، ہرگز نہیں..

No comments:

Post a Comment