HD

Tuesday, 14 January 2020

لگتا ھے بیگم کے واسطے چوڑیاں خریدنے آیا تھا

*مولوی فوبیا*

ارے تم نے آج شام مولوی کو چوڑیوں کی دکان کے سامنے سے گزرتے نہیں دیکها ؟
لگتا ہے بیگم کے واسطے چوڑیاں خریدنے آیا ہو 
بہت رنگین مزاج ہے .اپنے محلے کا مولوی بهی .

مولوی نے آج اپنے پوتے کے لیے کھلونا خریدا ، 
مولوی ہوکر کهلونے خریدتا ہے ؟

مولوی آج صبح مسجد سے متصل پارک میں چہل قدمی کر رہا تها."
ورزش کر رہا ہوں گا بهائی " 
مولوی اور ورزش ؟ 
نہیں نہیں کچھ اور چکر ہے .
وہ کچھ گنگنا بهی رہا تها 
"تو قرآن پڑھ رہا تها" 
پتہ نہیں مجهے تو لگتا ہے عطاء اللہ خان عیسی خیلوی کا کوئی گیت ... 

مولوی کل بنک میں گیا تها.
لگتا ہے بنک اکاؤنٹ بهی ہے مولوی کا ؟ 

مولوی نے گهر میں بلی پال رکهی ؟ 
مولوی کا بچہ مدرسہ میں پڑے تو طنز مولوی کا بیٹا مولوی ہی ہوگا
کسی انگلش سکول میں پڑھائے تو اعتراض .مولوی اپنے بچے کو انگریز بنا رہا ہے.

یہ مولوی صاحب ولیمہ کی اس تقریب میں کیا کررہا ہے ؟ 
بهئ نکاح پڑهانے آیا ہوگا."
ارے نکاح تو اس جوڑے کا پہلے ہی ہوا ہے".
تو پهرضرور حلوے اور بریانی کی خوشبو انہیں یہاں کهینچ لائی ہوگی.
مگر وہ تو اس جوڑے کا رشتہ دار بهی تو ہے."
رشتہ دار ہے ؟ اف خدایا، 
اب سب کے سامنے جوڑے کی انسلٹ ہوگی کہ وہ ایک مولوی کے رشتہ دار ہیں.

حکومت کے حق میں بولے تو درباری ملا ، خلاف بولے تو فسادی ملا.
مولوی سیاست میں آئے تو اعتراض کہ ان کا کام مسجد و مکتب میں ہے .اسمبلی میں نہیں
سیاست میں حصہ نہیں لے تو اعتراض مولوی نے اسلام کو مسجد میں قید کرلیا ہے
ملا کی دوڑ مسجد تک.

پاکستان کی تاریخ میں آج تک کوئی مولوی ملک کا صدر یا وزیراعظم نہیں بنا بلکہ کسی بہت بڑے ادارے کا سربراہ بهی نہیں بنا .

ملک کے سب فیصلے مونچھوں والوں نے کیے 
ملک کو دو لخت بهی ٹائی، کوٹ والوں نے ہی کیا 

مگر الزام پگڑی پہ کہ مولوی نےملک کو تباہ کردیا۔

No comments:

Post a Comment