سنہری باتیں
زندگی کی عمارت خلوص کی بنیاد پر قائم کرو
بے مقصد بولنے والا اپنا مقصد کھودیتاہے
حسد حاسد کومرنےسے پہلےماردیتاہے
عالم بےعمل کی مثال ایسی ہےجیسےاندھےنےچراغ اٹھایاہوکہ لوگ اس سے روشنی حاصل کریں اور وہ خود اندھیرے میں رہتاہے
جولوگ فائدے میں کسی کوشریک نہیں کرتے،نقصان میں بھی ان کاکوئی شریک نہیں ہوتا
کمزور انسان موقعوں کی تلاش میں رہتے ہیں اور باہمت انسان خود موقع پیداکرتے ہیں
کسی سے بدلہ لینے میں جلدی نہ کرو اور کسی کے ساتھ نیکی کرنے میں تاخیر نہ کرو
جواونچی جگہ کھڑے ہوتے ہیں،ان کو زیادہ طوفان اور آندھیوں کا سامناکرنا پڑتاہے
مومن وہ نہیں جس کی مجلس پاک ہوبلکہ مومن تو وہ ہے جس کی تنہائی پاک ہو
نیک آدمی جب علم سیکھتا ہے تو انکساری سے جھک جاتاہےاور بدفطرت جب علم سیکھتاہے توتکبرسے اکڑجاتاہے
دل میں اترنے کےلیے سیڑھیوں کی نہیں بلکہ اچھے اخلاق کی ضرورت ہوتی ہے
پرخلوص اور سچاشخص کبھی سچائی اور خلوص کی قسمیں نہیں کھاتا
حرص سے روزی نہیں بڑھتی لیکن انسان کی قدر گھٹ جاتی ہے
جس پر نصیحت اثر نہ کرے اس کا دل ایمان سے خالی ہے
کبھی نہ گرنا کمال نہیں بلکہ گر کر سنبھل جانا کمال ہے
No comments:
Post a Comment