برازيل کے علاقے Campina ميں (سن 2005 ء) ميں کچھ شرابی دوستوں کا گروپ سير كو جار ہا تھا
اتب ان ميں سے ايك لڑکی کى ماں نے فكر مند ہوتے ہوئےبيٹی كاہاتھ پکڑكرکہا
("جاؤ ، خدا تمہارے ساتھ ہے تمہاري حفاظت کرے )
لڑکی نے جواب ديا ( اگر خدا ہمارے ساتھ سفر کرنا چاہتا ھے تو اس كيلئے گاڑی کے اندر كوئى جگہ نہيں رہى صرف گاڑی کی ڈگي ميں جگہ مل سکتی ہے..)
ان کے جانےکے كچھ ہى گھنٹے بعد خبرملى كہ ایک خوفناك حادثے میں وہ سب کے سب لوگ ہلاك ہو گئے ۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ گاڑی کے پچھلے حصے کو نقصان نہیں پہنچا تھا
۔۔۔۔۔
مارلين (ڈاؤن مونرو) كى ايک پارٹی ميں جب ايک عملی كام کے لئے مبلغين ميں سے ايک نے کہا
(کہ خدا مجھے تمہارے پاس بھيجا ہے) تب اس نے جواب ديا اور خدا سے يہی کہو کہ (مجهے اس ہفتے اس كى ضرورت نہيں ہے)
اس بات کے کہنے کے ايک ہفتے بعد ہی وہ اسی گھر میں مر گئی
۔۔۔۔
ٹائ ٹینک بنانے والے تھامس اینڈیو نے ایک صحافی سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اس جہاز کو تو خدا بھی نہیں ڈبو سکتا ۔ پھر اس جہاز کا جو حشر ہوا وہ سب کو معلوم ہے
۔۔۔۔
برازیل کےالیکشن میں ایک امید وار نے ایک انٹرویو میں کہا اگر مجھے پچاس ہزار ووٹ مل جائیں تو مجھے خدا بھی نہیں ہرا سکتا
اسے پچاس ہزار ووٹ مل گئے لیکن حلف اٹھانے سے پہلے ہی اس کی موت ہوگئی
۔۔۔۔۔۔
بے شک اللہ پاک بہت رحیم اور کریم ہیں لیکن کبھی کبھی کسی کے تکبر پر اسکی پکڑ کرکے اسے دنیا کے لیے عبرت کا نشان بھی بنادیتے ہیں ۔

No comments:
Post a Comment