HD

Wednesday, 14 February 2018

خطیب صاحب نے نماز جمعہ کا سلام پھیرا ہی تھا



خطیب صاحب نے نماز جمعہ کا سلام پھیرا ہی تھا کہ ایک مقتدی نے بلند آواز سے مولانا صاحب سے گزارش کی کہ بارش کےلئے بھی دعا

فرمائیں

مولانا صاحب نے نظر بھر کے نمازیوں کو دیکھا اور کہا کہ اس سے پہلے ایک ضروری اعلان ہے.




 اس کے ساتھ ہی جیب سے ایک لفافہ نکالا اور بولے کہ کسی شخص کے تین ہزار روپے گرے ہوں تو نشانی بتا کر لے سکتا ہے اس کے بعد دعا ہوگی



مولانا صاحب نے بات مکمل کی ہی تھی کہ بھری مسجد سے تین ہزار کے دعویدار پندرہ کے لگ بھگ نمازی کھڑے ہو گئےمولانا صاحب نے کہا کہ یہ لفافہ میری اہلیہ نے دیا تھا کچھ سودا سلف لانا تھا

آپ پندرہ بندے کھڑے ہو گئے ہیں. اپنے اعمال درست کریں. بارشیں اللہ کریم برسا دے گایہ ہے اس قوم کی حال ہمیں اپنے عمال ٹھیک کرنے ہونگے ورنہ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچ جاینگے

No comments:

Post a Comment