HD

Tuesday, 20 September 2016

استاد نے شاگردوں سے پوچھا

استاد نے شاگردوں سے پوچھا 


لوگ جب پریشان ہوتےہیں تو ایک دوسرے پر چیختے کیوں ہیں؟؟

شاگردوں نے کچھ دیر سوچا، پھر ان میں سے ایک نے کہا

"کیوں کہ ہم اپنا سکون کھو دیتے ہیں ،اس لیئے چیختے ہیں"

 لیکن جب دوسرا آدمی ہمارے قریب بیٹھا ہوتا پھر چیخنے کی کیا تک ہے؟؟

کیا ہم اس سے ہلکی آواز میں بات نہیں کر سکتے؟ چیخنے چلانے کی ضرورت کیاہ؟؟

شاگردوں نے کچھ جواب دیئے لیکن کوئی بھی استاد کو مطمئن نہ کر سکا!!

آخرکار استاد نے کہا: "جب لوگ ایک دوسرے سے ناراض ہوتے ہیں، غصہ کرتے ہیں، تب ان کے دل دور ہوجاتے ہیں۔

اس فاصلے کو عبور کرنے کے لئے لوگوں کو چیخنا پڑتا ہے""
تا کہ وہ ایک دوسرے کی آواز سن سکیں۔

وہ جتنا زیادہ غصہ ہوں گے انہیں اتنا ہی چیخنا ہوگا تا کہ ان کے دلو ں کے درمیان کا فاصلہ دور ہو سکے۔""

پھر استاد نے کہا" کیا ہوتا ہے جب لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں؟

وہ ایک دوسرے پر چلاتے نہیں ہیں بلکہ آہستہ گفتگو کرتے ہیں،
کیوں؟؟

اس لیئے کہ ان کے دل قریب ہوتے ہیں۔ ان کے دلوں کے درمیان فاصلہ بہت کم ہوتا ہے۔

کیا ہوتا ہے جب لوگ ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں؟

وہ بولتے نہیں ہیں،صرف سرگوشی کرتے ہیں جس سے وہ ایک دوسرے کے مزید قریب آجاتے ہیں۔

اور ایکوقت ایسا آتا ہے کہ انہیں سرگوشی کرنے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی"

No comments:

Post a Comment