HD

Wednesday, 14 February 2018

پہلے تو علی ترین نے بہت بڑی غلطی کی

یہ ہیں PTI کی چند غلط پالیسیاں جنکی وجہ سے وہ الیکشن میں ناکام رہی ..
پہلے تو علی ترین نے بہت بڑی غلطی کی اپنی ماں کو ٹکٹ دلواتا اسے کینسر کی مریضہ بنا کر امریکہ کسی ہاسپیٹل بھیج دیتا  اپنی بہن سے کمپین کرواتا ہمدردی حاصل کرنے کیلیےماں کی تصویریں شیئر کرتا..
جہانگیر ترین کو چاہیے تھا سپریم کورٹ کو گالیاں دیتا فوج کو گالیاں دیتا نااہلی کے بعد سازش کا الزام لگاتا ہر گلی محلے میں جا کر روتا دھوتا کہ مجھے کیوں نکالا ,,
جلسہ میں آئے لوگوں میں ہزار ہزار روپے تقسیم کرتا  جو بندہ بلے پر مہر لگا کر بیلٹ پیپر کی تصویر بطور ثبوت دیتا اسکی قیمت ایک ہزار روپے رکھتا اس طرح ہزاروں ووٹ بھی مل جاتے اور ہزاروں غریبوں کی دیہاڑی لگ جاتی ..

اب آئیے عمران خان کی طرف اسکو بھی چاہیے کہ KPK میں اربوں روپے کی لوٹ مار کرے اپنے MPA اور MNA ایز میں کروڑوں تقسیم کرے اسی عوام کا اربوں لوٹ کر ہر جلسے میں بریانی کا وافر انتظام کرے ..
پولیس ,واپڈا,سوئی گیس , نادرا""پاسپورٹ آفس, ہاسپیٹلز,  غرض کہ KPK کے تمام محکموں میں اپنے جیالے ووٹر رشوت کے عوض بھرتی کرے..
تاکہ عوام کا چھوٹے سے چھوٹا کام بھی  PTI کے چیئرمین ایم پی اے یا ایم این اے بغیر ناممکن بنا دیا جائے ..
ایسی کی تیسی پھر اس عوام کی میں دیکھتا ہوں عوام کیسے ووٹ نہیں دیتے..

پاگل ہے یہ عمران خان جو تمام محکموں کو اداروں کو با بااختیار کر کے عوام کو سیاسی غلامی سے نجات دلاتا چاہتا ہے اس عوام کو غلامی پسند ہے تو اسے غلام بنا کر ہی رکھا جانا چاہیے..

ان سب کے علاوہ بریانی کا ایک  بہت بڑا رول ہے الیکشن میں نیچے دی گئی ویڈیوز دیکھ کر آپ کو بھی بریانی کی عظمت اور اہمیت کا اندازہ ہو جائے گا

No comments:

Post a Comment